15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارتی خواتین پریس کور(آئی ڈبلیو پی سی) کے ارکان سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ، عملے اور عوامی شکایات، پنشن ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارتی خواتین کے پریس کور کی ارکان سے بات چیت کی۔ خواتین صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جو بھارتی خواتین پریس کور کی ارکان بھی ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ معاشرے اور میڈیا کے کچھ حلقوں میں یہ خدشات ابھر رہے ہیں کہ معلومات کے حق کے قانون آر ٹی آئی کو ہلکا کرنے یا ختم کرنے کی، وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ خدشہ بالکل بے بنیاد ہے بلکہ اس کے برعکس ا نہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے عرصے میں زیادہ جوابدہی اور شفافیت کے ساتھ حکمرانی میں شہریوں کی شرکت بڑھانے کے اصول پر کام کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ، حکومت سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے تمام گیارہ خالی اسامیوں کو پر کرنا چاہتی ہے۔ جب کہ اس سے پہلے کے عرصے میں اطلاعاتی کمیشن محض تین یا چار ارکان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی درخواستوں پر تاخیر بہت بڑی  حد تک کم ہوئی ہے اور نپٹارے کا وقت بھی کم ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ گزشتہ 4 سال کےعرصے میں تقریباً 2 ہزار ہیں بیشتر سرکاری اتھارٹیز کو آر ٹی آئی ایکٹ کے دائرے میں لایاگیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو جہت دی ہے اور اس خطے میں سڑک، ریل اور ہوائی رابطے کو وسعت دی گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس خطے میں تقریباً 30 مرتبہ دورہ کیا ہے اور شمال مشرقی خطے پر خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے خطے سے متعلق پالیسی معاملات کو دیکھنے کے لئے شمال مشرقی خطے کے لئے ایک الگ نیتی فورم قائم کیا ہے۔

بدعنوانی کی روک تھام کے ترمیمی قانون 2018 کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف حکومت کی عدم برداشت کی پالیسی ہے۔ اور اس بل کے منظور ہوجانے سے بدعنوانی کی موجودہ سرگرمیوں کو کچلا جاسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More