17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مودی حکومت کے دوسرے دور کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر 30 مئی 2019 سے 30 مئی 2020 کی مدت کے دوران ڈی اے آر پی جی کی کامیابیوں پر ایک ای-کتابچے کا اجرا کیا

Urdu News

نئی دہلی، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا سال مکمل ہونے پر 30 مئی 2019 سے30 مئی 2020 کے دوران ڈی اے آر پی جی کی کامیابیوں کے بارےمیں ایک ای-کتابچے کی شروعات کی رسم انجام دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے محکمے کو مبارکباد دی کہ وہ پہلا محکمہ جس نے لوگوں کے سامنے اپنی کامیابیوں کو پیش کیا ہے۔ انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سینئر حکام کے ساتھ  بات چیت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی نے وزیر اعظم کے اچھی حکمرانی کے وژن کی پابندی کی ہے اور اس نے اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کے منتر پر قول وفعل کے جذبے سے عمل کیا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈی اے آر پی جی نے بھارت میں مندرجہ ذیل معاملات میں  ای حکمرانی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔

الف۔ سینٹرل سکریٹریٹ اور ریاستوں میں ای-دفتر پر  کے طریقے پر  تندہی سے عمل درآمد۔

ب۔2019 اور 2020 میں بالترتیب شیلانگ اور ممبئی  میں 22ویں اور 23ویں قومی ای-گورنینس کانفرنسوں کا انعقاد۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ڈی اے آر پی جی نے بہت سی وزارتو ں اور محکموں میں سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات سے نمٹنے میں اہم اصلاحات کی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی نے جو باضابطہ اصلاحات کی ہیں ان کی کامیابی کی اظہار کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران ہوا جہاں بہت سی وزاتوں / محکموں کا کام کسی رکاوٹ کے بغیر گھر سے انجام  دیا گیا۔ یہ کام ای-آفس کا استعمال کرکے اورکووڈ-19 کے سلسلے میں 0.87 لاکھ عوامی شکایات کا اژالہ 1.45 دن کے ریکارڈ اوسط وقت میں  کیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے علاقائی کانفرنسیں  اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرنے میں حکومت جموں وکشمیر کی مدد  کرنے کے لیے ڈی اے آر پی جی کی تعریف کی۔ان پروگراموں میں کافی شرکت ہوئی اور ان کے ذریعے جموں وکشمیر میں اچھی حکمرانی کے حکومت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 3 اہم اشاعتوں کے لیے ڈی اے آر پی جی کی تعریف کی۔ یہ اشاعتیں ہیں گوڈ گورنینس، انڈیکس(جی جی آئی) 2019، نیشنل ای-سروسز ڈلیوری اسسمنٹ 2019 اور سینٹرل سکریٹریٹ مینول آفس پروسیزر 2019۔ یہ اشاعتیں تعلیمی مفاد کے لحاظ سے کافی قیمتی ہیں اور ان کے ذریعے اچھی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے کافی معلومات فراہم ہوتی ہے۔ اس سے ڈیجیٹل سینٹرل سکریٹریٹ کی طرف بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی کو نئے چیلنجوں سے نمٹنے میں بڑی ذمے داری اٹھانی ہوگی۔ یہ کام بروقت شکایات کے ا ژالے کے ذریعے کیا جائے گااور اس کے لیے اسے  کال سینٹروں سے حاصل ہونے والی معلومات کو بہتر بنانا ہوگا، سافٹ ویئر کا درجہ بڑھانا ہوگا اور  ای-حکمرانی اور ای- سروسز کے ایجنڈے پر توجہ رکھتے ہوئے حکومت کی اچھی حکمرانی کے عمل کو آگے لے جانا ہوگا۔ انھوں نے ڈی اے آر پی جی پر یہ زور بھی دیا کہ وہ گھر سے کام کرنے کی موثر پالیسی میں تیزی پیدا کرے۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری ڈاکٹر کشتراپتی شیواجی ، ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری وی سری نواس، جوائنٹ سکریٹری صاحبان محترمہ جیا دوبے اور این بی ایس راجپوت نیز محکمے کے سینئر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی جو ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے ذریعے انجام دی گئی۔

ڈی اے آر پی جی ای-کتابچہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More