نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈی او این ای آر ) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ،عوامی شکایات اور پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈی او این ای آر ) کی وزارت سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں لو ک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ جناب ریوتی تریپورہ ، جناب سی لال روسنگا ، ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ ، جناب تاپر گاؤ اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ رانی نارا نے شرکت کی ۔ڈی او این ای آر وزرات ، صحت ،دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود اور پنچایتی راج ، جہاز رانی ، خواتین اور بہبود اطفال ، سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں ،شہری ہوابازی ، بجلی ،فروغ انسانی وسائل ، محکمہ مواصلات اور ڈاک کےسینئر افسرا ن اور نمانئدوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔ سکریٹری ( ڈی او این ای آر ) ڈاکٹر اندرجیت سنگھ اور سکریٹری ، شمال مشرقی کونسل ( این ای سی ) جناب کے موسس چلائی بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق متعدد امور زیر بحث آئے ۔ غیر مستثنی ٰ مرکزی وزارتوں / محکموں کے ذریعہ این ای آر میں 10فیصد جی بی ایس کے استعمال کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او این ای آر وزارت کو دیگر وزارتوں کے لئے سہولت کا راور رہنما کا رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتیں منصوبوں کی نشاندہی کے لئے ڈی او این ای آر وزارت سے رجوع کرسکتی ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت شمال مشرقی کی ترقی پر بہت زیادہ زور دیتی ہے ۔ وزیر موصوف نے فنڈ کے استعمال کے بارے میں وزراتوں کو بیدار کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پربھاری افسران کے علاوہ ہر ایک توقعاتی ضلع کے لئے نوڈل آفیسر کی حیثیت سے ڈی او این ای آر / این ای سی کے سینئر افسران کو مقرر کیا گیا ہے ۔ بانس مشن کے لئے فنڈ خرچ کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے مزید اس بات پر زور دیا کہ خَلا کو پر کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کے درمیان ضرورتوں اور معاملات کو سمجھنے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کی جاسکتی ہے ۔
میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دو فیصد جی بی ایس کے تحت این ای آر کے لئے سال 20-2019 کے لئے بی ای کی مختص رقم 59369.90 کروڑ روپے ہے۔ اس بات پر زو ر دیا گیا کہ وزارتوں کو وقتاََفوقتا ََ اسکیموں کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے اور حکومت کی طے شدہ پالیسی کے مطابق این ای آر کے لئے مختص فنڈ کا مکمل طور پر استعمال کرنا چاہئے ۔
سال 1996 میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مرکزی وزارتیں / محکمے ، جب تک کہ خصوصی طور پر مستثنی ٰ نہ ہوں ، اپنے پلان گراس بجٹیری سپورٹ ( جی بی ایس ) کا 10فیصد شمال مشرقی خطے ( این ای آر ) کے لئے الگ کردیں تاکہ خطے میں بجٹ کے وسائل میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے اور بنیادی کم از کم خدمات اور بنیادی ڈھانچے میں خلا کو پُر کیا جاسکے ۔ غیر مستثنی ٰ وزارتوں کے سالانہ پلان بجٹ کا 10فیصد حصہ 99-1998 سے ہر سال این ای آر میں خرچ کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔