16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ – 19 کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے پنشن یافتگان کے ساتھ وبینار کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کا محکمہ ( ڈی او پی پی ڈبلیو)  نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر  مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی رہنمائی میں  آج  کووڈ  -19  سے متعلق وسائل کی تئیں  بیداری پیدا کرنے اور  کووڈ – 19  کےخلاف جنگ میں کئے گئے اقدامات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے وبنار  کا انعقاد کیا۔ وبینار میں 22 شہروں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 پنشن یافتگان نے  ایمس کے ڈائریکٹر  ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، ایمس کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر  گیریا ٹرک میڈیسن ڈاکٹر پرسون چٹرجی کے ساتھ بات چیت کی۔ ان ماہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ  ، صحت کی موجودہ صورت حال   کریں اور کیا نہ کریں اور  احتیاطی اقدامات نیز  ازالہ جاتی عمل کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سوال و جواب کے اجلاس کے دوران  ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے متعدد پنشن یافتگان نے  اپنی تشویشات کا اظہار کیا، جن پر ڈاکٹر  رندیپ گلیریا  اور ڈاکٹر پرسون چٹرجی نے تفصیل سے خطاب کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001ACT3.jpg

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشن یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمر افراد میں شرح اموات زیادہ ہے جبکہ نوجوانوں میں بیماری کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھر بھی  معمر افراد میں کمزور قوت مدافعت کی وجہ سے  وہ کووڈ – 19  کے زیادہ  شکار بنتے ہیں ۔ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ میں  اچھی صفائی ستھرائی کی کافی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے پنشن یافتگان سے  آرگیہ سیتو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی جو کووڈ -19 سے متعلق تازہ ترین صحیح معلومات  مہیا کرتی ہے اور  کسی بھی کووڈ -19  سے متاثرہ  شخص کے اگر رابطے میں آتے ہیں تو فورا الرٹ کرتی ہے۔

انہوں نے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے اپنی حد سے آگے بڑھ کر تمام کوششیں کرنے کے لئے کورونا ویریئر  کےطور پر ڈاکٹروں کی تعریف کی۔ انہوں نے پنشن  یافتگان کو یقین دلایا کہ ہندوستان کا صحت شعبہ ان ذمہ داریوں کو اٹھانے کے لئے اپنے دائرہ کار میں توسیع کررہا ہے اور حکومت عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام کارروائیاں کررہی ہے، اس کے علاوہ ہر قسم کی لازمی اشیاء  کی فراہمی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ اجلاس  پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو)  کے ڈی ایس ڈاکٹر روچی متل کے اظہار تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس میں ایمس کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رندیپ گلیریا  اور ڈاکٹر پرسون چٹرجی کے ذریعے مہیا کرائی گئی قیمتی معلومات  کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More