18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا پنشن ضوابط اور بھوشیہ سے متعلق تربیتی پروگرام سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیراعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے زیر اہتمام منعقد پنشن ضوابط اور بھوشیہ سے متعلق ایک تربیتی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد پنشن معاملات دیکھنے والی متعدد وزارتوں / محکموں کے افسران کے لئے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے افسران کو پنشن معاملات سے نمٹنے کے دوران معلومات فراہم ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنشن یافتگان کی تعداد میں پچھلے چند برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ آزادی کے بعد لوگوں کی عمر میں اضافہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف بھارت میں چالیس سال سے کم عمر کے لوگوں کی ایک بہت بڑی آبادی ہے تو وہیں دوسری طرف معمر شہریوں کی آبادی کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں ان دونوں صورت حال سے بیک وقت نمٹنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت نے کم از کم پنشن میں اضافہ، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے، انوبھو اور بھوشیہ اقدامات وغیرہ سمیت پنشن یافتگان کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عملہ کی وزارت کے ذریعے جدید  ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔ انھوں نے قبل از سبکدوشی کونسلنگ کے لئے محکمہ کی اس پہل کی ستائش بھی کی۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ سبکدوش ملازمین کے پاس وسیع تجربہ ہوتا ہے اور وسائل کے طور پر ان کے ساتھ رویہ اپنایا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت میں ان کی خدمات کا نتیجہ خیز استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے پروگرام کے دوران شرکت کرنے والوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے معلومات حاصل کیں۔ انھوں نے پنشن محکمہ کے افسران سے کہا کہ وہ تمام تجاویز اور پنشن معاملات سے نمٹنے کے دوران وزارتوں کو درپیش مشکلات کا نوٹ تیار کریں اور اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھائیں۔

ڈی اے آر پی جی اور پنشن کے سکریٹری جناب کے وی ایپن نے کہا کہ محکمہ نے پنشن سے متعلق مسائل کا گہرائی سے تجزیہ کیا ہے، جو پنشن یافتگان کے شکایات کے ازالے میں معاون ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں این پی ایس میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ان تبدیلیوں کے بارے میں ورکشاپ میں بحث کی گئی تھی۔

اجلاس میں کئی موضوعات کا احاطہ کیا گیا،جن میں پنشن پالیسی اور گریجویٹی، پنشن کارروائی اور بھوشیہ، کوالیفائنگ سروس، پنشن یافتگان کے پورٹل – بھوشیہ، انوبھو اور سنکلپ کے تحت موڈیول، قومی پنشن سسٹم، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے، سبکدوش لوگوں اور فیملی پنشن وغیرہ کے لئے طبی سہولتوں سے متعلق طریقہ کار وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More