نئی دہلی، شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل یہاں ‘‘ نارتھ ایسٹ کالنگ’’ (شمال مشرق پکار رہا ہے) فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کی وزارت اس سال کے اپنے‘‘ ڈسٹنیشن نارتھ ایسٹ سیریز’’ کے تحت دو روزہ ‘‘ نارتھ ایسٹ کالنگ’’ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔پروگرام کا مقصد مشرقی بھارت کے فن، ثقافت، وراثت ، کھانا، دستکاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔یہ دو روزہ پروگرام صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک انڈیا گیٹ کے سبزہ زار پر منعقد کیا جائے گا۔ عام لوگوں کے لئے پروگرام میں داخلہ مفت ہے۔
اس پروگرام میں شمال مشرقی بینڈ کے لئے میوز ک فیسٹیول، شمال مشرق کی ڈانس کے لئے کلچرل نائٹ، شمال مشرق کے ملبوسات کی نمائش کرنے والے ہینڈلوم ڈیموشو، شمال مشرقی میں ہونے والی سرگرمیوں کی نمائش، خطہ میں مختلف مرکزی وزارتوں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے لئے اسٹال، اپنی اپنی ریاستوں میں مواقع کی پیشکش کرنے والی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اسٹال، این ای آر اے ایم اے سی اور این ای ایچ ایچ ڈی سی کی مصنوعات کی فروخت کے لئے اسٹال، شمال مشرق کے ذائقہ دار کھانوں کی فروخت سمیت کھانے کی مختلف اقسام کے اسٹال، نوجوان آبادی کے تمام طبقات کے لئے مقابلے، ڈبہ بند خوراک، سیاحت سے متعلق بی ٹو بی اجلاس اور شمال مشرقی میں اسٹارٹ اپ کے مواقع وغیرہ شامل ہیں۔عوام کے لئے پروگرام کی اہم جھلکیاں میوزک فیسٹیول، کلچرل فیسٹیول اور لائیو بینڈ کارکردگیاں ہوں گی۔
پروگرام میں مختلف ا قسام کے مقابلے ہوں گے جن میں فوٹو گرافی اور کیپشن مقابلہ ، ویڈیو مقابلہ، ‘‘شمال مشرق کو جوڑیں’’ کے موضوع پر کالجوں کے لئے کوریو گرافی مقابلہ، اسکولوں اور کالجوں کے لئے کوئز مقابلے وغیرہ شامل ہیں۔ مقابلے کے فاتحین کو پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
2 comments