19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھوں نئی دلی میں جموں آرٹ نمائش کا افتتاح

डॉ. जितेंद्र सिंह ने दिल्ली में जम्मू कला प्रदर्शनी का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،27۔فروری،شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج نئی دلی میں واقع للت کلا اکیڈمی میں جموں کے فنکاروں کے ذریعہ پیش کردہ پینٹنگ کی ایک گروپ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کے اندر بے پناہ تخلیقی صلاحیت موجود ہے۔ تاہم ان فنکاروں کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔

نمائش میں متعدد آر ٹ نمونوں کو دیکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان فنکاروں کو وسیع پیمانے پرسامنے لانے سے دوہرا فائدہ حاصل ہوتاہے۔ ایک طرف اس سے بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ان فنکاروں کو مواقع حاصل ہوتے ہیں اور انہیں نئے افق تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تو دوسری طرف ان فنکاروں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں کہ وہ اپنی بیش قیمت چیزوں اور آرٹ نمونوں کو قومی دارالحکومت لے کر آئیں۔ وہ مستقبل میں بھی ان فنکاروں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان فنکاروں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بہترین آرٹ نمونوں کا انتخاب کریں اور سب مل جل کر اس کام کو کریں تاکہ ان کو دیگر شہروں مثلاً ممبئی اور چنئی میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ آرٹ کی تشہیر کیلئے جدید ترین طریقۂ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر آج کے وقت میں ایک فنکار اپنے فن کو عالمی سطح پر پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرسکتا ہے ۔ اس طرح انہیں ایک گیلری ہال بک کرنے اور زیادہ پیسے بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جموں کے ان فنکاروں کے ہمراہ مہیش شرما، وجے آنند اور سنجے شرما تھے۔ وزیر موصوف نے ان فنکاروں کے ساتھ موضوع اور کلر ٹیکنک پر گفتگو کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More