نئی دہلی؍مئی،شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کےد فتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی سائنسز کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرسنگھ نے آج میڈیا کو حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سال کے دوران کئے گئے اہم اقدامات اور حاصل کی پیش رفت کی جانکاری دی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں دو کتابچوں کا بھی اجراء کیا۔
کانفرنس کے دوران ڈونر، عملہ اور تربیت کے محکمے، انتظامی امور کی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے، اور پنشن یافتہ افراد کی فلاح وبہبود کے محکمے ، ایٹمی توانائی اور خلائی سائنسز کے محکمے جو عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت ہیں، کی جانب سے گزشتہ تین سال کے اقدامات پر مشتمل ایک پرزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔
سکریٹری (عملہ) جناب بی پی شرما، سکریٹری شمال مشرقی کونسل (این ای سی) جناب رام موئیوا، ڈی اے آر پی جی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اوشا شرما، پی اینڈ پی ڈبلیو کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وندنا شرما، نیوکلیائی کنٹرول اور منصوبہ بندی ونگ، محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ جناب رنجیت کمار، قومی ریموٹ سینسنگ مرکز کے ڈائریکٹر، حیدرآباد جناب وائی وی این کرشنا مورتی اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مذکورہ بالا جاری شدہ دونوں کتابچوں کے کمپیوٹر لنک درج ذیل ہیں:
1- http://www.mdoner.gov.in/sites/default/files/eBook.pdf
2- http://persmin.gov.in/ebook/index.html