17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت کے طور پر کام کاج سنبھالا

Dr. Satya Pal Singh takes charge as the Minister of State for Human Resource Development
Urdu News

نئی دہلی، ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج نئی دلی میں انسانی  وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت کے طور پر کام کاج سنبھالا۔ وہ لوک سبھا پارلیمانی حلقے میں باغپت (اترپردیش) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جناب ستیہ پال سولہویں لوک سبھا (2019۔2014) کے ممبر ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلکس کی سکیورٹی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے بھی ایک ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ امور داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے ممبر اور پارلیمنٹ ممبروں کی تنخواہوں اور بھتوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے ممبر، دیہی ترقیات، پنچایت راج اور پینے کے پانی نیز حفظان صحت کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

جناب سنگھ 1980 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں جنہوں نے مختلف عہدوں پر بڑی جانفشانی سے کام کیا۔ وہ ممبئی، پنے اور ناگ پور کے پولیس کمشنر اور مہاراشٹر کے امن و قانون کے ایڈیشنل ڈی جی پی رہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمت سے قبل از وقت سبکدوشی حاصل کی اور 2014 میں سیاست میں داخل ہوئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More