20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے نمائش کویٹ انڈیا اور آزاد ہند فوج-75 ویں سالگرہ(1942 سے 2017) کا افتتاح کیا

Dr. Mahesh Sharma Inaugurates Exhibition ‘Quit India’ and ‘Azad Hind Fauj - 75th Anniversary (1942-2017)
Urdu News

نئی دہلی،کویٹ انڈیا موومنٹ (ہندستان چھوڑو تحریک) اور آزاد ہند فوج کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج نئی دہلی میں جنپتھ میں واقع نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں ایک نمائش ‘کویٹ انڈیا اور آزاد ہند فوج- 75 ویں سالگرہ (1942-2017) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے کہا کہ کویٹ انڈیا مومنٹ بھارت کی آزادی کی تحریک میں ایک اہم سنگ میل تھا جس نے پورے ملک کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے کے لئے پرعز م بنادیا۔ لاکھوں ہندستانیوں نے مہاتما گاندھی کی اپیل’کرو یا مرو’ کے نعرہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ گاندھی جی اور ممتاز مجاہدین آزادی کے لیڈروں کو 9 اگست 1942 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے 3 جولائی2017 کو اپنے ‘من کی بات ’ پروگرام میں کہا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو جان لینا چاہئے کہ 9 اگست 1942 کو کیا ہوا تھا۔ یہ نمائش اس طرح کی کوشش کی ایک جھلک ہے۔

مذکورہ نمائش یکم ستمبر 2017 تک جاری رہے گی اور یہ نمائش سرکاری ریکارڈس ، پرائیوٹ دستاویزات، فوٹو گرافس، اخباروں کی رپورٹیں اور برطانوی حکومت کے ذریعہ ممنوع قرار دیئے گئے لٹریچر پر مبنی ہے جو آزادی کی تحریک کے آخری مرحلے کے دوران باہرآئی تھیں ۔ اس نمائش میں کچھ اصل دستاویزا ت کی بھی نمائش کی گئی ہے۔

نمائش 4 زمروں پر محیط ہے۔

1، کویٹ انڈیا مومنٹ کی تمہید

2۔ حقیقی تحریک

3۔ تحریک کے اثرات

4۔ انڈین نیشنل آرمی اور آزاد ہند فوج

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More