15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے ہمایوں کے مقبرے پر سووچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا

Dr. Mahesh Sharma participates in campaign “Swachhta Hi Sewa” at Humayun’s Tomb
Urdu News

 نئی دہلی؍ ،وزیر مملکت برائے ثقافت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے آج نئی دلی کے بستی حضرت نظام الدین کے قریب واقع ہمایوں کے مقبرے میں سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا ۔ ہمایوں کے مقبرے پر صفائی کا اہتمام ثقافت اور آثار قدیمہ سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی وزارت نے کیا ۔ وزارت سیاحت اور اے ایس آئی کے وزیر اور افسران و عملے کے ارکان نے وہاں صفائی کا کام کیا کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا۔

وزیر موصوف ڈاکٹر مہیش شرما نے اس موقع پر کہا کہ وزارتِ ثقافت ، وزیراعظم کے عظیم نظریے کی تکمیل کے لیے تمام تاریخی عمارتوں کی صفائی کے لیے عہد بستہ ہے اور ابتدا میں آثار قدیمہ سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے تحت ملک بھر کے 100 آدرش عمارتوں میں صفائی کا کام کرے گی۔ اب سے ہر ماہ ایک ہفتہ ان تاریخی عمارتوں کی صفائی کے لیے وقف کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ہندوستان کو کوڑے کچرے اور بدعنوانی سے پاک ملک بنانے کی اپیل کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More