22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آئی آر سی ایس کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی، آئی آر سی ایس اپنے قیام کے سو سال پورے ہونے کا جشن منارہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے چیئرمین کی حیثیت سے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور سینٹ جانس ایمبولینس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

صدر جمہوریہ ہند اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی و سینٹ جان ایمبولینس (انڈیا) کے صدر جناب رام ناتھ کووند جی کا آئی آر سی ایس کے تئیں ان کی مکمل حوصلہ افزائی اور حمایت کے لئے، شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ آئی آر سی ایس نے اس طرح کی میٹنگ کا اہتمام ورچول طریقے سے کیا گیا ہے، تاہم جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ان دنوں ہماری زندگی کا ’نیا معمول‘ ہے۔ کووڈ-19 کی وبا نے اس طرح سے کام کرنے کے لئے مجبور ہے۔

قیمتی جانوں کے تحفظ اور سماج کے ایک بڑے طبقے کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے 100 سال مکمل کرنے پر آئی آر سی ایس کو مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے اراکین کی توجہ موجودہ وبا کی طرف مبذول کرائی، جس کے اب 9 ماہ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تقریباً سبھی ملک اپنے طور پر ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے طریقے سے وہ اس کے اثر کو کم سے کم کرسکے۔ بھارت میں مرکزی حکومت شروع شروع میں ہی ایکشن میں آگئی اور سبھی سے اس وبا کے مجموعی اثر کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کردیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کووڈ کی وبا کے دوران ملک کو آگے لے جانے کے لئے ان کی حوصلہ مندانہ قیادت اور ویژن کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے کورونا جانبازوں کے حوصلہ مندانہ تعاون کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی جنگ لوگوں کی تحریک سے چل رہی ہے اور اس کو ہمارے کووڈ جانباروں سے عظیم تقویت ملتی ہے۔ میں اس موقع پر ملک سے سبھی کورونا جانبازوں کو اور بالخصوص ان کی ماؤں اور اہل خانہ کو سلام کرتا ہوں جنھوں نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے تعاون دینے کی خاطر ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ہماری اجتماعی کوششوں سے بہت سی زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی۔ ہم اس رفتار کو جاری رکھیں گے اور اس وائرس سے اپنے شہریوں کی حفاظت کریں گے۔

انھوں نے اس ممکنہ ’سوشل ویکسین کی وضاحت کی جو اس بیماری کو روک سکتا ہے اور جو کووڈ کے خلاف جن آندولن کی بنیاد ہے، یعنی 6 فٹ کی دوری برقرار رکھنا، برابر ہاتھ دھوتے رہنا اور ماسک / فیس کور پہننا، خاص طور پر عوامی مقامات میں، جس سے روزگار کے ساتھ ساتھ زندگیاں بھی بچ سکتی ہیں اور جو حکومت کا حتمی ہدف رہا ہے۔

بلڈ مراکز اور بلڈ خدمات کے ذریعے آئی آر سی ایس نے جو رول ادا کیا ہے اس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی آر سی ایس نے اپنے بلڈ مراکز کے ذریعے غیرمعمولی کارنامہ انجام دیا ہے، جس سے یہ یقینی بنا کہ ضرورت کے وقت خون یا خون سے متعلق مصنوعات کی کمی نہ ہو۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انڈین ریڈ کراس اور سینٹ جان ایمبولینس کمیونٹی پر مبنی فرسٹ ایڈ کے لیڈنگ پرووائڈر ہیں، انھوں نے مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں حالیہ امفن گردابی طوفان اور آسام، بہار اور اترپردیش میں سیلاب کے حوالے سے تنظیم کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اپنے رضاکاروں کو ٹریننگ دے کر، اپنا راحتی ذخیرہ بناکر اور بیداری سے متعلق سرگرمیوں کے نفاذ کے ذریعے آفات کے تئیں اپنی تیاری اور صلاحیت سازی کررہی ہے۔ فرسٹ ایڈ اور آفات بندوبست کے معاملے میں مقامی رضاکاروں کو ٹریننگ دینے کے لئے سوشل ایمرجنسی رسپانس والینٹیر (ایس ای آر وی) پروجیکٹ کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔

وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ قومی صدر دفاتر کے علاقائی ویئر ہاؤسیز میں نہ صرف راحتی سامان جمع کئے گئے ہیں بلکہ ان ریاستوں کے ویئر ہاؤسیز میں بھی یہ کام کیا گیا ہے جہاں سیلاب اور دیگر آفات کا خطرہ ہے۔

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، ہماچل پردیش کے گورنر جناب بندارو دتاترے، منی پور کی گورنر محترمہ نجمہ ہپت اللہ، اتراکھنڈ کی گورنر محترمہ بے بی رانی موریہ، اپنی متعلقہ ریاستوں میں ریڈ کراس کی صدر کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے۔

آئی آر سی ایس کے وائس چیئرمین جناب اویناش رائے کھنہ، آئی آر سی ایس اور سینٹ جان ایمبولینس (انڈیا) کے سکریٹری جنرل جناب آر کے جین، مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن اور آئی آر سی ایس کے دیگر سینئر اہلکار بھی تقریب میں موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More