نئی دہلی، سی ایس آئی آر – نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریز ( سی ایس آئی آر – این اے ایل ) کے ڈیزائن اور تیار کردہ سارس پتن (14 سیٹوں والے ) طیارے نے آج کامیاب طور پر اپنی پہلی پرواز کی ۔ سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کامیاب اولین پرواز میں مصروف عمل سی ایس آئی آر – این اے ایل کے سائنس دانوں اور دیگر ایجنسیوں کو مبارکباد دی ۔
ونگ کمانڈر یو پی سنگھ ، گروپ کمانڈر آر وی پانیکر اور گروپ کیپٹن کے پی بھٹ کی زیر قیادت اس طیارے نے پرواز کی ۔ ایچ اے ایل ایئر پورٹ سے صبح تقریباً 11 بجے اس طیارے نے پرواز بھری اور 145 ناٹ کی رفتار سے تقریباً 40 منٹ میں اس نے زیادہ سے زیادہ 8500 فٹ کی بلندی پر پرواز کی ۔ تعاقب کرنے والے طیارے ( کرن ) کو گروپ کیپٹن بدریش نے پرواز کرائی ۔ تمام سسٹم پیرا میٹرس کو معمول کی حالت میں پایا گیا ۔ یہ ایک ٹیکسٹ بک پرواز تھی ۔