26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے صفدرجنگ اسپتال میں جیری ایٹرک او پی ڈی، 3 ٹی ایم آر آئی سہولت، بائی پلین کارڈے اِک کیتھی ٹیرائیزیشن لیباریٹری اور ای ایس ڈبلیو ایل لیباریٹری کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں صفدر جنگ اسپتال میں  جیری ایٹرک سنڈے اوپی ڈی، 3 ٹی ایم آر آئی سہولت، بائی پلین کارڈے اِک کیتھی ٹیرائیزیشن لیباریٹری اور

ای ایس ڈبلیو ایل لیباریٹری سمیت  کئی سہولیات کا افتتاح کیا۔

اپنے دورے کے دوران  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  ہمارے محرک وزیر اعظم نریندر مودی کی  قیادت میں صحت کو حکومت کی سب سے اہم ایجنڈوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اور آج کا پس منظر ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم بنیادی طو رپر  ملک کو بدلنے اور ہم وطنوں کو معیاری صحت خدمات دستیاب کرانے کے لیے عہد بستہ ہیں۔ انھو ں نے کہا ‘‘ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں ہم سرگرم طریقے سے  بہترین آلات ، تکنیکوں اور عمارتوں کے ساتھ جدید ترین صحت سے متعلق خدمات قائم کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ ملک  اور بیرون ملک کی بہترین سہولیات کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔’’ انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم وزیر اعظم کے 2022 تک  جدید ہندوستان کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں صحت ہمارے ترقی یافتہ ملک کے عناصر اور  عوامل میں سے ایک ہوگی۔

ایمرجنسی بلاک میں اسٹاف، نیم طبی عملوں  اور ڈاکٹروں کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اسپتال میں ہر فرد کا ہدف یہ دیکھنا ہونا چاہیے کہ کسی بھی مریض کو واپس نہیں بھیجا جائے یا کسی دیگر ایمرجنسی سہولت میں ریفر نہیں کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ‘‘ہمیں اپنی صلاحیتوں اور طاقتوں کی اس طرح تعمیر  کرنی چاہیے جس سے  ہم  ہر مریض  جسے نگرانی کی ضرورت ہے،  کی خدمات کرنے کے قابل ہوسکیں’’۔ انھوں مختلف شعبوں، لیباریٹریز، آپریشن تھیٹروں، کیتھی ٹیرائزیشن، لیباریٹریز، جیری ایٹرک اور پیڈی ایٹرک، آئی سی یو کا دورہ کیا اور مریضوں نیز ان کی نگہداشت کرنے والوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے مریضوں، ریفرلوں اور دیگر خدمات  کے رجسٹریشن کے عمل کا بھی  جائزہ لیا۔ انھوں نے سپراسپیشلیٹی بلاک کا بھی دورہ کیا اور ایک پودا لگایا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  احاطے کے اندر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا۔ انھیں  بتایا گیا کہ بازار میں جن ادویات کی قیمت پانچ سو چھ سو روپئے ہے انھیں اس کیندر میں 105 روپئے تک کی بہت کفایتی شرح پر بیچی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت یہ یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ دواؤں پر نجی خرچ جو حفظان صحت کا ایک اہم حصہ ہے،ایسے فارمیسی مراکز کے توسط سے کافی کم ہوجاتے ہیں۔’’

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ملک کے سبھی حصوں میں معیاری ٹیری ایٹری حفظان صحت کی توسیع کرنا ہے ۔ نئے ایمس کے اعلان کے ساتھ ایمس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22 ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ایم سی ایچ شعبہ کے ساتھ سپر اسپیشلٹی بلاکوں کا قیام ملک بھر کے کئی ضلع اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں کی جا رہی ہے۔ پہلے سے ہی منصوبہ بند 82 اسپتالوں کے علاوہ ، ملک بھر میں 2022 تک 75 ضلع اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں میں اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ اس سال عام بجٹ میں وزارت صحت کے لیے 19 فیصد سے زیادہ واضح اضافہ ظاہر کی گئی ہے۔ یہ ملک بھر میں صحت کے شعبہ کو دی گئی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More