17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرکزی بجٹ 2021-22 میں صحت سے متعلق مالی خاکے میں 137 فی صد کے اضافے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

Urdu News

نئی دہلی،یکم فروری 2021: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا تہہ دل سے شکرہی ادا کیا ہے کہ اب جبکہ ملک کووڈ سے لڑرہا ہے۔ صحت اور بہبود کو حکمرانی میں بنیادی توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹی بی جیسی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کا نشانہ بھی طے کررہا ہے اور ہندوستان بچوں کو بارہ متعدی بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکہ کاری بھی کررہاہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘بجٹ 2021 میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی رقم میں 2.37 گنا یا 137 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت کے شعبے کے لئے تین پہلوؤں، امتناعی صحت ، علاج ومعالجے اور حفظان صحت کو مستحکم کرتے ہوئے کل رقم 223846 کروڑ روپے اس نازک وقت میں ملک کے انتہائی اہم ثابت ہوگی’’۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نے ایک بار پھر نہ صرف کووڈ 19 کے اس وقت میں راحت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے بلکہ اس بحران کو ایک ایسے موقع میں تبدیل کردیا جہاں مزید فروغ اور ترقی کی راہیں کھلی ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا کی ستائش کی۔ اس اسکیم کے تحت 17ہزار دیہی اور 11ہزار شہری ہیلتھ اینڈویلنس سنٹروں کو مستحکم کیا جائے گا،تمام ضلعوں میں مربوط پبلک ہیلتھ لیب قائم کئے جائیں گے اور 11ریاستوں میں 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹ کے علاوہ 602 ضلعوں میں انتہائی نگہداشت کے ہاسپٹل بلاک بنائے جائیں گے۔

کووڈ عالمی وباء کی روک تھام میں NCDCاور صحت عامہ کے دیگر اداروں کے زبردست رول کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘‘ بیماریوں کی روک تھام کے قومی مرکز میں اب پانچ علاقائی برانچیں اور 20 میٹروپولٹین صحت نگہداشت یونٹیں ہوں گی۔ ملک نے سال بھر تک کووڈ19 کے خلاف جو لڑائی کی ہے اس سے حاصل تجربات نے مرکزی بجٹ کا رخ طے کیا ہے۔

کووڈ اور دیگر متعدی بیماریوں اور ٹیکوں کے ذریعہ ان کی روک تھام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ کووڈ 19 کے ویکسین دینے کی مہم عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 جنوری کو شروع کی تھی اور سردست یہ ٹیکے حفظانِ صحت اور صف اول کے کارکنوں کو دیئے جارہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ترجیحی مرحلوں کے اعتبار سے اور لوگوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے 35 ہزار کروڑ روپے اس مد میں مختص کئے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ مزید فنڈ مہیا کریں گی۔

مجموعی صحت کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے مشن پوشن 2.0کا ذکر کیا۔ یہ اضافی تغذیہ پروگرام اور پوشن ابھیان کو ختم کرے گا اور 112 ترغیبی اضلاع میں تغذیہ کے بہتر نتائج حاصل کرنے اور اس کی حکمتِ عملی وضع کرنے کا کام کرے گا۔

وزیر صحت نے سانس کی بیماریوں کو کم کرنے کے لئے صاف ہوا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ہوا کی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے 2217 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ WHO نے صاف پانی ، صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے ماحول کو سب کے لئے صحت کا مقصد حاصل کرنے کی جانب ایک پیشگی شرط قرار دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں جل جیون مشن(شہری ) کے آغاز کا بلدیاتی اداروں کے 2.86 کروڑ گھروں میں پانی کی سپلائی اور پانچ AMRUTشہروں میں رقیق کوڑے کا بندوبست حاصل کرنا ہے۔ یہ 287000 کروڑ روپے کے خاکے کے ساتھ پانچ سال میں لاگو کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More