نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کووڈ۔19 پر قابو پانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا دورہ کیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے بخار سے متعلق وارڈ، نیو سرجیکل وارڈ بلاک، خوراک کے محکمے ، اسپیشل وارڈ، کورونا جانچ سینٹر، کورونا کیئر یونٹ اور آئی سی یو کا دورہ کیا۔ اسپتال کے مختلف وارڈ اور احاطے کا مفصل جائزہ اور لینے کے بعد وزیر صحت نے محکموں کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں پر تعینات فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ذمہ داری کے جذبے اور سخت محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایسے وقت میں آپ کی خدمات کے لئے ملک آپ کا ممنون ہے’’۔انہوں نے اسپتال میں مناسب انفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے بھی ان کی تعریف کی۔ آئسولیشن بیڈ س کی ابھرتی ہوئی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایل این جے پی اسپتال کووڈ۔19 کےلئے مخصوص اسپتال کے طور پر کام کرے گا، جہاں پر کافی تعداد میں آئسولیشن وارڈ اور بیڈس ہوں گے۔
ڈاکٹر ہرش ورھن نے کہا کہ حکومت نے ایل این جے پی میں 1500 بیڈس اور جی بی پنت اسپتال میں 500 بیڈس کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے لئے شناخت کئے ہیں۔ان وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ اسٹاف کو کیمپس میں واقع نرسز ہوسٹل میں اور قریب ہی کے ایک ہوٹل میں بورڈنگ اور لاجنگ کی خصوصی سہولت فراہم کرائی ہے تاکہ ٹرانسپوٹیشن کے مسئلے سے بچا جاسکے اور ان کے خاندانوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوں نے ایسے مریضوں کے لئے جو کہ اسپتال کی خدمات حاصل کررہے تھے، ٹیلی میڈیسن / ٹیلی کنسل ٹیشن کا ایک نظام قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا نظام ایمس نئی دہلی میں پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی ڈیجیٹل پریسکرپشناور ادویات کو گھروں پر پہنچانے کے نظام کے سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کرچکی ہے۔
پی پی ای ، این 95 ماسک اور وینٹی لیٹرس کی دستیابی کے بارے میں وزیر صحت نے بتایا ‘‘ملک میں مستقبل میں ضرورت میں اضافہ ہونے پر مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے ہم کافی تعداد میں ان چیزوں کے لئے پہلے آرڈر جاری کرچکے ہیں’’۔مختلف ریاستی حکومتوں کے پاس پہلے ہی کافی تعداد میں پی پی ای ۔ 466057 اور این 95 ۔ 2528996 ماسک موجود ہیں۔ انہیں آئندہ چند روز میں مزید پی پی ای ۔ 154250 اور این 95۔ 153300کی سپلائی کی جائے گی۔
ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن صحت اہل کاروں کو پیش آنے والے قابل مذمت واقعات کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ایسے واقعات کا نوٹس لیا ہے اور حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نیشنل سکیورٹ ایکٹ کے تحت ایسے معاملات میں سخت کارروائی کریں۔انہوں نے عوام اور مریضوں کے اہل خانہ سے بھی اپیل کی کہ ایسے ڈاکٹروں اور صحت کارکنان پر حملہ نہ کریں، جو اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا سے متاثر افراد کی جان بچانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل ڈسٹنسنگ کے رہنما خطوط اور کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، کے اصولوں پر عمل کریں کیونکہ یہ ملک میں کووڈ،19 کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ضروری ہے۔