19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاک خانوں میں براڈبینڈ سروسز کیلئے سہ طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط

डाकघरों को ब्रॉडबैंड सेवाओं के लिए त्रिपक्षीय समझौता
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل،دیہی علاقوں کے ڈاک خانوں میں بھارت نیٹ براڈ بینڈ کنیکٹی وٹی مہیا کرانے کیلئے آج یہاں بی بی این ایل، محکمہ ڈاک اور بی ایس این ایل کے درمیان سہ طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا کی صدارت میں دستخط کیا گیا معاہدہ پہلا سہ طرفہ معاہدہ ہے جو تقریبا دیہی علاقوں کے 1.3 لاکھ ڈاک خانوں میں براڈ بینڈ کنکٹی ویٹ اور دیہی عوام کیلئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کیلئے 25000 ذیلی پوسٹ آفسوں میں براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی مہیا کرانے کیلئے ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے جناب سنہا نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ گرام پنچایتوں کو جوڑنے والا پہلا مرحلہ تکمیل ہونے کے قریب ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ گرام پنچایتوں میں 100 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ کنکٹی وٹی دسمبر 2018 تک مکمل ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نیٹ وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کو حقیقت میں بدلنے کیلئے 9 بنیادوں میں سے ایک ہے۔

جناب سنہا نے کہا کہ شہریوں کو خدمات مہیا کرانا بھارت نیٹ کا فوکس ہے اور آج دستخط کئے گئے معاہدے میں بی ایس این ایل خدمات مہا کرانے والا ہے جوکہ براڈ بینڈ سروسز ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور آپریشن میں آنے والی لاگت محکمہ ڈاک ادا کرے گا۔ چونکہ بھارت نیٹ قومی نیٹ ورک ہے، بی بی این ایل اس پورے عمل کو آسان بنائے گا اور اشتراک کرے گا۔ مستقبل میں حکومت کے دیگر محکموں کے ساتھ بھی مفاہمت نامے دستخط کی تجویز ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More