9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاک کے محکمے کو ڈاک بچت کھاتوں کی تعداد آنے والے سالوں میں موجودہ 17کروڑسے بڑھا کر25کروڑکرنے کی کوشش کرنی چاہیئے :روی شنکر پرساد

Urdu News

نئی دہلی: مواصلات کے مرکزی وزیرجناب روی شنکر پرساد نے آج کہاہے کہ ڈاک کے محکموں کو ڈاک بچت کھاتوں کی تعداد آنے والے سالوں میں موجودہ   17کروڑسے بڑھا کر 25کروڑکرنی چاہیئے اور مالی شمولیت کے مقصد کے حصول کے لئے انڈیا  پوسٹ پیمنٹس بینک کے کھاتوں کے ساتھ اسے جوڑنے کی کوششیں کرنی چاہیئں ۔ یہاں نیشنل پوسٹل ویک تقریبات کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرموصوف نے اپیل کی کہ وہ خاطرخواہ پوسٹل انشورنس کھاتوں میں اضافہ کرے ۔ انھوں نے کہاکہ 130کروڑکی آبادی میں 3.05کروڑانشورنس کھاتے ناقابل قبول ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ڈاک محکمے کو چاہیئے کہ وہ عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے کے ساتھ آگے آئے  اور اگرکوئی انتظامی معاملہ ہو تواس کا حل  تلاش کیاجائے گا۔

جناب پرساد نے سینیئر حکام سے کہاکہ وہ مہابلی پورم ( مملاپورم ) پر خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ نکالنے کے لئے کام کریں ۔مملاپورم کی تاریخی اہمیت کے سبب وزیراعظم ، نریندرمودی اورچین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان غیررسمی سربراہ میٹنگ کامیاب ہوئی ۔ انھوں نے ڈاک محکمے کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مہاتماگاندھی کی 150ویں یوم پیدائش سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے طورپر باپوسے متعلق خصوصی خطوط نویسی کے مقابلے کا اہتمام کرے ۔انھوں نے کہاکہ آزادی کی تحریک کے شہیدوں خاص کر انڈومان نکوبارجزائرکے سیلولر جیل میں بندکئے گئے مجاہدین آزادی پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت  دی ۔

وزیرموصوف نے انڈیا پرفیومس اگرووڈاور اورینج بلوسم پریاد گاری ڈاک ٹکٹیں پی او ایس بی کسٹمرکے لئے ایک موبائیل بینکنگ ایپ جاری کیااور ڈاک محکمے کی کارکردگی ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ انھوں نے ڈھائی اکھرخطوط نویسی مقابلے کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے اور میگھ دوت ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کے غیرمعمولی تعاون کے لئے ان کی عزت افزائی کی ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈاک محکمے کے سکریٹری جناب اے این نندا نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے انڈیا پوسٹ ایک لاکھ 55ہزارڈاک خانوں کے اپنے نیٹ ورک کے  ذریعہ خدمات فراہم کررہاہے ۔ اپنی بچت  بینک اسکیموں کے حصے کے طورپرمحکمے نے لڑکیوں کے فائدے کے لئے 1.47لاکھ سنکیا سمردھی یوجنا کھاتے کھولے ہیں ۔ 13ہزار352آھارسینٹرس،420پوسٹ آفس ، پاسپورٹ سیواکیندروں اور اے نیو انڈیا کے لئے دیہی ڈاک خانوں کے اپنے ڈیجیٹل ایڈوانسمنٹ کے ذریعہ ایک روبسٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کے ساتھ  محکمہ ڈاک گاہکوں معیاری ، شہری دوست خدمات فراہم کرنے کی کوشش کررہاہے ۔

انڈیاپوسٹ 9سے 15اکتوبر تک نیشنل پوسٹ ویک منارہاہے جب کہ 9اکتوبر ، کو عالمی ڈاک کا دن منایاجاتاہے ۔ اس سال یونیورسل پوسٹل یونین کے ذریعہ 9اکتوبر کو پانچواں عالمی ڈاک دن منایاگیا۔ انڈیا پوسٹ نے پوسٹاتھون میٹ اینڈگریٹ ، دی بیٹ پوسٹ مین ۔ پروگرام ڈاک گھرکی مختلف اسکیموں کے تئیں بیداری پیداکرنے کے لئے اسکولی بچوں کا ڈاک گھر پروگرام اورریلی کا اہتمام کیا۔

قومی ڈاک ہفتہ کے دوران پورے ملک میں سکنیا سمردھی یوجنا کے لئے لڑکیوں کے کیمپ منعقد کئے گئے ، ڈاک جیون بیمہ اورگرامین ڈاک جیون بیمہ میلے کا اہتمام کیاگیا تاکہ مختلف بچت اسکیموں کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More