17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈپلوما کورسز شروع کرنے کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کی ڈائرکٹوریٹ جنرل آ ف ٹریننگ نے تعلیمی سال 2017 کے لئے ہنرمندی کے فروغ کے سلسلے میں پانچ اعلیٰ ڈپلوما کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورسز ویلڈنگ ٹیکنالوجی ، انڈسٹریل الیکٹرانک اینڈ آٹومیشن ، مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی ، آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی ، نیٹ ورکنگ اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں ہیں جن کو آج این سی وی ٹی کی سب کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دے دی گئی ہے۔ ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں ایڈوانس سطح کے کورسز اور اسپیشلائزڈ کورسز کی ضرورت ایک طویل مدت سے محسوس کی جارہی تھی۔

ان کورسز کی میعاد دو سال کی ہے اور یہ اگست ، ستمبر 2017 سے ایڈوانس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئی) میں شروع کیے جائیں گے۔ ان کورسز کے ذریعے ہنرمندی کے اسپیشلائزڈ شعبوں جیسے کمپیوٹرائزڈ نیومیٹک کنٹرول مشیننگ، آٹوموٹیو ٹیکنالوجی، ویلڈنگ ،میکیٹرانکس، انڈسٹریل الیکٹرانکس اور آٹومیشن میں اعلیٰ سطحی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راجیو پرتاپ روڈی نے اس بارے میں بتایا کہ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ہنرمندی کے فروغ کیلئے یہ پانچ اعلیٰ سطحی ڈپلوما کورسز شروع کیے گئے ہیں۔ صنعتوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ضرورت کے مطابق ہنرمند افراد موجود نہیں ہیں۔ صنعتوں کا مطالبہ اسپیشلائزڈ شعبوں میں باہنر افراد کا تھا۔ ان کورسز کو شروع کیے جانے سے ملک میں ایڈوانسڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی مانگ اور سپلائی کے خلا کو کم کیاجاسکے گا۔ ان اقدامات سے ہمیں ہندوستان کو دنیا کی اسکل کیپٹل بنانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس میٹنگ میں ایم ایس ڈی ای ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے عہدیداران اور ہریانہ ، تریپورہ ، چنڈی گڑھ ، بہار اور راجستھان کی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More