15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈھولا –سادیا: شمال مشرق کیلئے نئی امیدوں کا پل

ढोला-सदिया : पूर्वोत्‍तर के लिए नई आशा का पुल
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،شمال مشرق میں سڑک رابطے میں کل اُس وقت ایک زبردست تبدیلی کو دیکھنے کو ملے گی، جب وزیراعظم جناب نریندر مودی کل آسام میں دریا پر بنے  ملک کے سب سے لمبے پل، ڈھولا –سادیا کا افتتاح کریں گے۔ یہ تین لین والا نیا پل، جس کی لمبائی 9.15 کلو میٹر ہے اور یہ برہم پتر کی ایک معاون ندی لوہت پر بنایا گیا ہے، آسام میں ڈھولا کو اروناچل پردیش کے سادیا سے ملائے گا۔ یہ پل خطے میں سڑک رابطے کو ایک بڑی کمی کو دور کرے گا۔ اب تک اس مقام سے برہم پتر کو پار کرنے کا واحد ذریعہ دخانی کشتیاں تھیں جو صرف دن میں دستیاب تھیں اور سیلاب کے موسم میں ان کشتیوں سے بھی دریا عبور کرنا ممکن نہیں تھا۔ برہم پتر پر سب سے آخری پل تیج پور میں کالیا بھومورا پل ہے البتہ کل سے ایک بڑی تبدیلی آئے گی اور ڈھولا-سادیا پل بالائی آسام اور مشرقی اروناچل پردیش کے درمیان 24 گھنٹے ساتوں دن کنکٹی ویٹی کو یقینی بنائے گا۔

اس پل سے قومی شاہراہ نمبر 37 پر آسام میں روپائی سے اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ نمبر52 پر  میکا؍ روئنگ کے درمیان فاصلے کو بھی 165 کلو میٹر تک کم کردے گا۔ ان دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 6 گھنٹے سے  کم ہوکر صرف ایک گھنٹہ رہ جائے گا۔ اس سے 10 لاکھ روپے یومیہ کا پٹرول اور ڈیزل بچایا جاسکے گا۔

ڈھولا -سادیا پل سے شمال مشرق میں خوشحالی آئے گی ، اس سے ایسے دور دراز  اور پسماندہ علاقوں کیلئے بھی سڑک رابطے فراہم ہوں گے جہاں اب تک سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ بہت کمزور ہے۔ یہ پل بالائی آسام اور اروناچل پردیش میں شمالی برہم پتر کے علاقے میں  مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کیلئے اہم فوجی نوعیت کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔اس کے علاوہ یہ پل ریاست میں تعمیر ہونے والے کئی پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر بھی آسانی پیدا کرے گا کیونکہ اس راستے پر کئی بجلی پروجیکٹ تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ڈھولا-سادیا پل پروجیکٹ کی کل لمبائی ،جس میں دونوں طرف کی رابط سڑک بھی شامل ہے، 28.50 کلو میٹر ہے۔ پل کی اپنی لمبائی 9.15 کلو میٹر ہے۔ یہ پل 2056 کروڑ روپے کی لاگت سے بی او ٹی کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے، جو اروناچل کیلئے سڑکوں اور شاہراہوں کے پیکج کا  ایک حصہ ہے اور یہ وزارت کے شمال مشرق کیلئے خصوصی سڑک تعمیر پروگرام، ایس اے آر ڈی پی-این ای کے تحت تیار کیا گیا ہے اس کا مقصد آسام اور اروناچل پردیش کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More