نئی دہلی،؍جولائی،کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ ڈبلیو ٹی او میں چھٹی ایڈ برائے تجارتی عالمی جائزہ 11 سے 13 جولائی 2017 کو منعقد کیا گیا۔ تجارت کیلئے ایڈ یا امداد کی پہل 2005 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد عالمی تجارت میں شرکت کرنے والے ترقی پذیر ملکوں میں سپلائی اور بنیادی ڈھانچے میں تجارت سے متعلق خامیوں کو دور کرنا ہے۔ 2017 کا عالمی جائزے کا موضوع ’’تجارت کو فروغ دینا، سب کی شمولیت اور پائیدار ترقی کیلئے کنکٹی وٹی‘‘ ہے اور اس میں فریقین کو اس پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ تجارت کیلئے امداد کس طرح ترقی پذیر ملکوں کو مربوط کرنے اور بہت کم ترقی یافتہ ملکوں کو کثیر جہتی تجارتی نظام میں شامل کرنے اور پائیدار ترقی کیلئے 2030 کے ایجنڈے کے حصول میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ امداد برائے تجارتی عالمی جائزہ 2015 میں اس بات کو اجاگر کیا گیا تھا کہ کس طرح تجارت کی زیادہ لاگت ترقی کو کم کرتی ہے اور اس کی وجہ سے ترقی پذیر اور سب سے کم ترقی یافتہ ملکوں کے سپلائر کی قیمت کی وجہ سے انہیں عالمی مارکیٹ سے باہر کردیتے ہیں۔ 2017 کے عالمی جائزے میں اس موضوع کو مزید توسیع دی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل کنکٹی وٹی کے شعبے میں تجارتی لاگت کا تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس جائزے میں ڈیجیٹل تفریق اور حکمت عملی کے اقتصادی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پالیسی سازوں، فرموں، خواتین اور ایس ایم ای کو اس تفریق کو کم کرنے یا ختم کرنے میں مدد دی جاسکے۔
بھارت سمیت کئی ملکوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈیجیٹل تجارت اور ای-کامرس کی تعریف کی مزید وضاحت کی ضرورت ہے جسے ڈبلیو ٹی او کی مختلف تنظیموں میں انجام دیا جانا چاہئے تاکہ اس موضوع کے بارے میں مزید وضاحت آسکے۔
ای-کامرس کے سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں ایف ڈی آئی کی پالیسی متعلقہ وزارتوں، محکموں، صنعتی ایوانوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ جامع صلاح ومشورے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔
بھارت ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے ساتھ، خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈبلیو ٹی او مذاکرات میں ان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔ بالی اور نیروبی کے وزارتی فیصلوں کا نفاذ، خاص طور پر خوراک کی یقینی فراہمی کے مقصد سے سرکاری ذخیرہ کاری مذاکرات میں بھارت کیلئے ایک ترجیح ہے اور بھارت اس شعبے میں ایک مستقل حل کیلئے کام کررہا ہے۔