19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اَپ چیلنج کی حتمی تاریخ میں توسیع

Urdu News

نئی دہلی، ڈیفنس انوویشن  آرگنا ئزیشن  ( ڈی آئی او ) کے زیر ِ اہتمام چلائے جا رہے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اَپ چیلنج ( ڈی آئی ایس سی ) کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں    31  اکتوبر ، 2018 ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

          ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن ( ڈی آئی او )  کے ذریعے  وزارت دفاع کے  محکمہ دفاعی    پیداوار   اور  اٹل انوویشن مشن   ، نیتی آیوگ  کے تعاون سے  ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اَپ چیلنج شروع کیا گیا ہے ۔  اس کا مقصد  دفاعی عمدگی  کے لئے جدت طرازی ( آئی ڈی ای ایکس )  اسکیم  شروع کرنا ہے ۔

          وزیر دفاع  محترمہ نرملا سیتا رمن نے 4 اگست ، 2018 ء کو ‘‘ ڈی آئی ایس سی ’’ شروع کیا تھا اور   ہندوستان کے دفاعی اداروں کی مخصوص  تکنیکی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے تجاویز  طلب کی تھیں ۔   درخواست دہندگان   ( اسٹارٹ اَپ / ایم ایس ایم ای  اور افراد )  ، جو درج ذیل شعبوں میں  موجودہ ٹیکنا لوجیوں یا  عملی طور پر  دفاعی پیداوار  کی صلاحیت   ، ارادہ    اور عزم رکھتے ہیں    ، انہیں  1.5 کروڑ  روپئے تک دیئے جائیں گے    ۔

          وزارت دفاع کے ذریعے  دیئے گئے بیان میں  ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اَپ چیلنج کو  دو مسئلے در پیش ہیں  ، جن کا حل  انڈین اسٹارٹ اَپ  اقتصادی نظام کے ذریعے مہیا کرایا جانا ہے ۔   اس مسئلہ کے حامل شعبے حسب ذیل ہیں :

  1. بلٹ اِن سینسر کے ساتھ  افرادی  حفاظتی نظام
  2. اسلحہ کا شعبہ
  • III. کاربن فائبر وائنڈنگ ( سی ایف ڈبلیو )
  1.  ایکٹیو حفاظتی نظام ( اے پی ایس )
  2. محفوظ ہارڈ ویئر پر مبنی آف لائن اِنکرپٹ  یا  گائڈڈ سکیورٹی کے آلات
  3. 4 جی / ایل ٹی ای  کی تیاری پر مبنی  ٹیکٹیکل لوکل ایریا نیٹ ورک
  4. جدید ٹیکنا لوجی پر مبنی پانی کا کھارا پن دور کرنے کا نظام  اور    بلگے آئلی واٹر  سیپریشن پروگرام
  5.  لاجسٹکس  اور  ایس سی ایم میں آرٹیفیشل  انٹلی جنس
  6. بغیر آدمی والے  زمینی   اور زیرِ آب وہیکلس
  7. دور دراز علاقوں سے چلائے جا رہے  طیارے یا    وہیکلس
  8. لیزر شعاعوں کا حامل  اسلحہ

درخواست دہندگان 31 اکتوبر ، 2018 ء تک آن لائن فارم میں    aim.gov.in/idex پر اپنی درخواست جمع کر ا سکتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More