نئیدہلی، مرکزی رکھشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہونے والے ڈیفینس ایکویزیشن کونسل ( ڈی اے سی ) کے اجلاس میں ہندوستانی بحریہ کے لئے اندرون ملک تیار اگلی نسل کے چھ گشتی بحری جہازوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ۔ یہ گشتی بحری جہاز تقریباََ 4941 کروڑروپے کی قیمت پر خریدے گئے ہیں۔
اگلی نسل کے اندرون ملک تیار کئے جانے والے گشتی بحری جہاز (این جی او پی وی ) میں محل وقوع سے مطابقت رکھنے و الی مشینیں نصب کی جائیں گی اور ان سے بحری سلامتی کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے گا۔ ساحل سمندر پرواقع بحری اثاثہ جات ، بحری سرگرمیوں اور تلاش اور برآمدگی کے کاموں کے لئے استعمال ہونے والے محکمہ دفاع کے بحری جہازوں کے بیڑے میں ان گشتی بحری جہازوں کو شامل کیا جائے گا۔