نئی دلّی: دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں اپنے تعاون کو جاری رکھتے ہوئے اپنی ٹیکنا لوجی اور تجربے کے سہارے مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ۔ اس میں موجودہ ضرورت کے مطابق اختراعات اور نئے آلات تیار کرنا شامل ہے ۔ آج ڈی آر ڈی او نے دو ایسے آلات تیار کئے ہیں ، جو وباء کے دوران عوامی مقامات پر کئے جانے والے کاموں میں مدد کریں گے ۔
سینیٹائزر کو پھوار کے ذریعے پھیلانے والی خود کار مشین
دلّی کے آگ کے بھڑکنے اور ماحولیات کے تحفظ کے مرکز ( سی ایف ای ای ایس ) نے ایچ پی او – 1 کے ساتھ آگ بجھانے کے لئے اپنی پھوار کی ٹیکنا لوجی کی مہارت کو خود کار سینیٹائزر کی پھوار دینے والی مشین تیار کی ہے ۔ یہ مشین بناء اِسے ہاتھ لگائے الکہل پر مبنی سینیٹائزر پھینکتی ہے اور اسے دفاتر / عمارتوں میں داخل ہوتے وقت ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ مشین پانی کی پھوار والی ٹیکنا لوجی پر مبنی ہے ، جو پانی کی بچت کے لئے تیار کی گئی تھی ۔
یہ مشین چھوئے بغیر چلائی جا سکتی ہے اور الٹرا سونک سینسر کے ذریعے چلنا شروع ہوتی ہے ۔ اس میں رقیق مادے کے نکلنے کے لئے ایک ہی نلکی لگائی گئی ہے ، جو پھوار کے ذریعے رقیق مادہ پھینکتی ہے ، جس سے ہاتھوں کو ملا جا سکتا ہے ۔ اس عمل سے کم از کم مقدار میں سینیٹائزر سے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے ۔ خود کار سینیٹائزر کے استعمال میں ایک مرتبہ میں 12 سینڈ کے لئے 5 -6 ایم ایل سینیٹائزر ہی نکلتا ہے اور یہ ہاتھوں کی دونوں ہتھیلیوں کو پوری طرح تر کر دیتا ہے ، جس سے ہاتھوں کا مکمل طور پر ڈِس انفیکشن کا عمل کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایک بہت مربوط اور بڑا یونٹ ہے ، جو دیرپا اور سستا ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس یونٹ کو آسانی کے ساتھ کسی دیوار پر یا پلیٹ فارم پر لگایا جا سکتا ہے ۔ اس میں پھوار نکلنے کی علامت کے لئے ایک ایل ای ڈی بھی لگائی گئی ہے ۔
اس یونٹ کو نوئیڈا کی میسرز رِیوٹ لیبز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس کا ایک یونٹ ڈی آر ڈی او بھون میں نصب کیا گیا ہے ۔ اس یونٹ کو اسپتالوں ، مال ، دفاتر ، رہائشی عمارتوں ، ہوائی اڈوں ، میٹرو اسٹیشنوں ، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات میں داخلے اور باہر جانے کے راستوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ امید ہے کہ یہ یونٹ الگ تھلگ اور قرنطینہ کے مراکز میں داخلے اور باہر نکلنے کے راستوں پر بھی بہت مفید ثابت ہو گا ۔
یو وی سینیٹائزیشن باکس اور ہاتھ سے استعمال ہونے والا یو وی آلہ
دلّی میں ڈی آر ڈی او کی لیباریٹری ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فیزیو لوجی اینڈ الائیڈ سائنسز ( ڈی آئی پی اے ایس ) اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز ( آئی این ایم اے ایس ) نے الٹرا وائلیٹ سی لائٹ پر مبنی سینیٹائزیشن باکس اور دستی آلہ یو وی – سی ( الٹرا وائلیٹ لائٹ ، جس کی ویو لینتھ 254 نانو میٹر ہے ) آلہ تیار کیا ہے ۔ یو وی – سی ایک زیادہ مختصر اور زیادہ مقوی ویو لینتھ پر مبنی ہے ۔ یہ خاص طور پر کووڈ – 19 کے جینیٹک مادے کو ختم کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔ اس کی تابکاری کا ڈھانچہ آر این اے پر مشتمل ہے ، جو وائرل کے جراثیم کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔ یو وی – سی تیزی سے مائیکروبس کو ختم کر دیتی ہے ۔ یو وی – سی لائٹ کے ذریعے سینیٹائز کئے گئے آلات ڈس انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکلس کے نقصان دینے والے اثرات سے محفوظ ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ماحول دوست اور چھوئے بغیر استعمال ہونے والا سینیٹائزیشن کا طریقہ ہے ۔
یو وی – سی باکس ذاتی سامان جیسے موبائل فون ، ٹیبلیٹس پر کرنسی ، آفس فائل وغیرہ کے ڈس انفیکشن کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ کسی بھی سامان کو یو وی – سی باکس میں رکھنے کے بعد اس کے لیمپ کو ایک منٹ تک جلانے سے یو وی کا 100 ایم جے – سی ایم 2 کی مقدار کے ذریعے کووڈ – 19 کا وائرس ختم ہو جاتا ہے ۔ سینیٹائزیشن باکس میں لگے یو وی لیمپ 185 این ایم بھی خارج کرتے ہیں ، جو اوزون پیدا کرتا ہے اور کسی بھی سامان کی ، اُس سطح کو بھی ڈس انفیکٹ کرتا ہے ، جو باکس میں رکھا گیا ہے ۔
دستی طور پر استعمال ہونے والی یہ مشین 8 واٹ یو وی – سی لیمپ پر مبنی ہے اور دفتر اور گھروں کی اشیاء جیسے کرسیاں ، فائلیں ، ڈاک ، خوراک کے پیکیٹ وغیرہ پر 45 سیکنڈ کے لئے اس کی روشنی ڈالنے سے ، انہیں جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔ اس طریقۂ کار کو دفاتر اور عوامی مقامات پر کورونا وائرس کی منتقلی کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔