15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر ڈی او کی لیب نے ہلکے وزن کی بُلٹ پروف جیکٹ تیار کی

Urdu News

نئی دلّی: دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کی لیب  ڈیفنس مٹیریلس  اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ  ( ڈی ایم ایس آر ڈی ای ) ، کانپور نے ہندوستانی فوج کی  ضروریات   کو معیاری طور پر پورا کرنے کی خاطر ہلکے وزن کی بُلٹ پروف جیکٹ ( بی پی جے ) تیار کی ہے ، جس کا وزن 9.0 کلو گرام  ہے ۔

          فرنٹ ہارڈ آرمر پینل ( ایف ایچ اے پی ) جیکٹ کی آزمائش   چنڈی گڑھ میں   ٹرمینل  بیلسٹک   ریسرچ  لیبا ریٹری ( ٹی بی آر ایل ) میں کی گئی  ، جو بی آئی ایس کے متعلقہ معیارات پر پوری اتری ہے ۔   اس اہم پیش رفت کی اہمیت  ، اِس حقیقت میں مضمر ہے  کہ بی پی جے  کے وزن  میں کمی  فوجی کی  بقاء کو یقینی بناتے ہوئے ، اُس کے آرام میں اضافے  کو یقینی بناتی ہے ۔   اس ٹیکنا لوجی سے  اوسط سائز  کی بی پی جے  کے وزن کو  10.4 کلو گرام سے کم کرکے 9.0 کلو  گرام کیا گیا ہے ۔ بہت مخصوص مادے اور   پروسیسنگ کی ٹیکنا لوجی  کے ذریعے  یہ جیکٹ  تیار کی گئی ہے ۔

          وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے   فوجیوں کو  زیادہ آرام  پہنچانے  کی خاطر ہلکے وزن کی  بی پی جے تیار  کرنے پر ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں اور صنعت کو مبارکباد دی ہے ۔   آر اینڈ  ڈی کے دفاعی  محکمے  کے سکریٹری   اور دفاعی تحقیق و ترقی کی  تنظیم  ( ڈی آر ڈی او  ) کے چیئرمین  ڈاکٹر  جی ستیش  ریڈی نے   ، اِس جیکٹ کی تیاری کے لئے   ڈی ایم ایس آر ڈی ای  کی ٹیم کو  مبارکباد دی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More