19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی او پی ٹی کے ملا زمین این ڈی ایم سی اسکول میں ‘‘سوچھتا ہی سیوا ’’مہم چلائی

Urdu News

نئی دہلی،۔ ‘‘سوچھتا ہی سیوا ’’مہم کے حصے کے طور محکمہ عملہ اور ٹریننگ کے تقریباً 50 افسران/عملہ نے بچوں کو ‘‘سوچھتا ’’ کے تئیں بیدار کر نے اور اسکول کو صاف ستھرا بنا نے کے لئے آج یہاں تلک مارگ میں واقع این پی کو ایجو کیشن سینئر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر این ڈی او سی کے ڈائریکٹر (عملہ ) جناب وریندر سنگھ وہاں موجود تھے ۔ اسکول کے پرنسپل جناب سی این جو شی اور محکمہ عملہ اور ٹریننگ کے افسران نے اسکول کے اندر ڈی او پی ٹی کے ساتھ مل کر چلا ئی جا رہی سوچھتا  مہم سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بتا یا ۔ڈی او پی ٹی کے ڈپٹی سکریٹریز جناب سریش کمار ،ڈی کے سین گپتا نیز انڈر سکریٹری جناب راجیشور  لا ل اور محترمہ منجولا جنیجا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ اسکول کے بچوں نے اپنے اساتذہ کے ساتھ سوچھتا سے متعلق دو مختصر نکر ناٹک بھی کئے ۔ بعد ازاں سوچھتا کا عہد لیا اور افسران نے اس موقع کو یادگار بنا نے کے لئے بورڈ پر اپنے دستخط کئے ۔اس موقع پر اسمارٹ بورڈس کے استعمال سے متعلق جو موضوع سے متعلق ڈیجیٹل معلومات ٹیکنا لوجی کے لئے تمام کلاس روموں میں نصب کئے گئے ہیں ۔ ان پر مختصر سی پیش کش بھی پیش کی  گئی ۔

اس موقع پر اسکول کی ای لا ئبریری یعنی ‘‘ای گرنتھالیہ’’ کا ڈی او پی ٹی کی خاتون افسران کے ذریعہ افتتاح کیا گیا ۔ یہ لا ئبریری اسکول کے طلبا کے استعمال کے لئے ہے ۔ بعد ازاں ڈی او پی ٹی کے عملہ نے اسکول کے احاطہ کو صاف کیا ۔ اس تقریب کا آخری اجلاس کا فی پر کشش تھا جس میں راجیشور لال اور محترمہ منجولا جنیجا نے سوچھتا سے متعلق مختلف موضوعات اور صفائی ستھرائی کے تئیں طلبا میں بیداری پیدا کی ۔

اس موقع پر تقریباً 150 طلبا موجود تھے جنہوں نے ملاقاتی اجلاس میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور سوچھتا سے متعلق ہندی اور انگریزی میں اپنی نظمیں پیش کیں ۔ یہ بچے سرکاری افسران کے ساتھ بات چیت کر کے اور اپنے اسکول کو صاف ستھرا کر تے دیکھ کر کافی خوش تھے ۔ این ڈی ایم سی کے ڈائریکٹر اور اسکول کے پرنسپل نے ایسے کا موں کے لئے جس میں اپنی اسکول اور گرد و نواح کو صاف ستھرا کر نے میں بچوں کی دلچسپی پیدا کر نے کے لئے ڈی او پی ٹی کے عملہ کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈی او پی ٹی نے 15 ستمبر 2017 سے 2 اکتوبر 2017 تک چلا ئی جا رہی ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’  کے لئے ایک وسیع منصوبہ عمل تیار کیا ہے ۔ اس محکمہ نے دہلی میں اپنے 3 مقامات میں سوچھتا نگرانی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ محکمہ ڈی او پی ٹی ای آفس کے صد فیصد عمل درآمد کے لئے تندہی کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں کاغذ کی کھپت میں کمی آ ئے گی اور کوڑے کباڑ کم پیدا ہوں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More