15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آئی پی پی کے تحت قومی کونسل برائے فروغ طبی آلات کے قیام کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، طبی آلات کا شعبہ، جو کہ ملک میں ایک ابھرتا ہوا شعبہ  ہے، کو فروغ دینے کے لئے تجارت وصنعت، نیز شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے تجارت وصنعت کی وزارت کے محکمہ برائے صنعتی پالیسی و فروغ (ڈی آئی پی پی)کے تحت نیشنل میڈیکل ڈیوائسز کونسل یعنی قومی کونسل برائے فروغ طبی آلات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تجارت و صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو آج وشاکھاپٹنم میں واقع آندھرا پردیش میڈٹیک ژون میں طبی آلات سے متعلق چوتھے ڈبلیو ایچ او عالمی فورم کے موقع پر ایک پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔

طبی آلات کی صنعت (ایم ڈی آئی)حفظان صحت کے ماحولی نظام میں ایک کلیدی رول ادا کرتی ہے اور ملک کے تمام شہریوں کے لئے صحت کے ہدف کے حصول کے لئے یہ صنعت ناگزیر اور لازمی ہے۔ طبی آلات کی صنعت (ایم ڈی آئی) میں مینوفیکچرنگ اور تجارت وکاروبار تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ اس صنعت میں متعدد قسم کے پروڈکٹس شامل ہیں۔ اگرچہ ملک میں یہ صنعت دوہرے ہندسے میں ترقی کررہی ہے، لیکن یہ بیرون ملک کی درآمدات پر منحصر ہے۔ گھریلو بازار میں استعمال ہونے والے طبی آلات میں سے 65فیصد سے زائد درآمدات ہیں۔

چونکہ ہندوستان کی مینوفیکچرنگ کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ اختراعی پروڈکٹس کی پیداوار کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں، اس لئے قومی کونسل برائے فروغ طبی آلات کا قیام اس شعبے میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو تحریک دے گا۔

محکمہ برائے صنعتی پالیسی و فروغ(ڈی آئی پی پی)کے سیکریٹری اس کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ حکومت ہند کے متعلقہ محکموں کے علاوہ حفظان صحت کی صنعت اور معیار کو کنٹرول کرنے سے متعلق اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد اس کونسل میں نمائندے ہوں گے۔ آندھراپریش میڈ ٹیک زون، وشاکھاپٹنم کونسل کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔

قومی کونسل برائے فروغ طبی آلات کے درج ذیل مقاصد اور سرگرمیاں ہوں گی:

(i)  یہ کونسل ہندوستان کی طبی آلات کی صنعت(ایم ڈی آئی) کے لئے آسانی فراہم کرنے والے، فروغ دینے والے اور ترقیاتی ادارے کی حیثیت سے کام کرے گا۔

(ii) یہ کونسل وقفے وقفے سے سیمیناروں، ورکشاپوں اور تمام متعلقہ نیٹ ورکنگ سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا، تاکہ صنعت کے نظریات کو اکٹھا کیا جاسکے اور اس شعبے میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو سمجھا جاسکے اور طبی آلات میں صنعتی اور تجارتی پالیسیوں کو شامل کرنے کے لئے مختلف پیمانوں پر روشنی ڈالی جاسکے۔

(iii) کونسل صنعت کے فالتو طریقہ کار کی شناخت کرے گا اور طبی آلات کی صنعت کے فروغ اور ترقی میں منظوری کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔

(iv) کونسل ابھرتے ہوئے اداروں کی شمولیت کے لئے انہیں لائق بنائے گا اور مینوفیکچرر کے لئے سرٹیفکیشن میں تعاون فراہم کرے گا، تاکہ وہ بین الاقوامی تجارتی اصولوں کی سطح تک پہنچ سکیں۔ علاوہ ازیں یہ کونسل ہندوستان کو اس شعبے میں ایک برآمداتی بازار پہنچنے کے لئے  بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔

(v) کونسل طبی آلات کے لئے بین الاقوامی ضوابطوں اور معیارات سے متعلق کاغذی کارروائی اور اس کی تشہیر میں تعاون فراہم کرے گا، اس کے لئے بین الاقوامی بازار میں اپنائے جانے والے بہترین طریقہ کار کا استعمال کیا جائے گا، تاکہ گھریلو مینوفیکچر کو صنعت کو ضرورت کے مطابق انضباطی اور غیر انضباطی ضرورتوں کو سمجھنے کے لئے بین الاقوامی سطح تک لے جایا جاسکے۔

(vi) کونسل ترجیحی بازار کی ایک مستحکم اور متحرک ترجیحی بازار کی رسائی(وی ایم اے) تک رہنمائی کرے گا۔ اس کے لئے ہندوستانی مینوفیکچرر کی طاقتوں کی شناخت کی جائے گی اور درآمدات میں غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں سرکاری خریداری کی فعال نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ ڈی آئی پی پی اور ڈی او پی کے پی ایم اے رہنما خطوط کی روشنی میں پورے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

(vii)         کونسل ایم ڈی آئی سیکٹر کے اندر محدود جواب دہی شراکت داری (ایل ایل پی) اور دیگر ایسے اداروں کے جواز کو  بھی آگے لے جائے گا۔ اس سے مینوفیکچرنگ میں صنعت کی قدروقیمت میں اضافہ ہوگا اور نئے آنے والوں کوپیرجمانے کا موقع ملے گا۔

(viii) کونسل صنعتی فیڈ بیک اور صنعت کی پالیسی اور طریقہ کار سے متعلق بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کی بنیاد پر حکومت کے لئے سفارشات پیش کرے گا، تاکہ میڈیکل ٹیکنالوجی سیکٹر بشمول بازار سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو مستحکم کیاجاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More