14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی اے آر پی جی کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو اپنے شکایات سیل کو حکومت کے سی پی جی آر اے ایم ایس سے منسلک کرنے کے لئے مراسلات

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی   کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،  وزیرا عظم دفتر ، عملہ،عوامی شکایات   اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلا   کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج یہا ں   عملہ، عوامی شکایات اور پنشن   کی وزارت   کے  انتظامی اصلاحات اور شکایات  کے محکمہ   (ڈی اے آر پی جی) کے سینئر افسران کے ساتھ منعقدہ ایک نظر ثانی میٹنگ کی صدارت کی۔   میٹنگ کے دوران    مرکزی وزیر نے   محکمہ کی  متعدد  جاری  اور آئندہ  سرگرمیوں کے بارے میں   تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس حقیقت پر  خوشی کا اظہار کیا  کہ محکمہ  کے ذریعہ  شکایات کے ازالے میں   صرف ہونے والی اوسط مدت   میں کمی آئی ہے یعنی  محکمہ مالیہ میں 2014 میں  108 دنوں کے مقابلے    اس سال   صرف 25 دن  ہی  شکایات کے ازالے  میں لگے ہیں اور اسی طرح ٹیلی مواصلات  کے محکمے کی مدت  2014 میں 19 دنوں سے کم ہوکر    اس سال   صرف 12 دن  رہ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے  لوگوں کے ذریعہ درج شکایات کی تعداد  میں 7 گنا اضافہ ہوا  ہے یعنی     2 لاکھ شکایات سے اس سال تقریباً 14 لاکھ    کا اضافہ ہوا ہے۔    انہوں نے کہا کہ    اس کی واحد وجہ      محکمہ کے  ذریعہ  شکایتوں کا فوری نمٹارہ ہے۔    وزیر موصوف نے ا س بات پر بھی اطمینان ظاہر کیا کہ اب تقریباً  99 فی صد  شکایات   محکمہ کے ذریعہ نمٹا دی جاتی ہیں۔

 وزیر نے کہا کہ     محکمہ نےان   شکایت کنندگان کو کبھی کبھار کی بنیاد پر   فون کرنے  کا طریقہ اختیار کیا ہے جنہوں نے  انتظامی  اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ  (ڈی اے آر پی جی)  میں   اپنی شکایتیں درج کرائی  ہیں۔  وزیر موصوف نے بذات خود پانچ مرتبہ  شکایت کنندگان کو    فون کیا ہے۔ شکایت سیل  کے سینئر افسران اور نمائندے  بھی   شکایت کنندگان کو فون کرتے ہیں  تاکہ وہ   ان کے اطمینان  کی سطح سے متعلق   ان کا تاثر لے سکیں۔    وزیر موصوف نے کہا کہ   شکایات کے ‘‘   نمٹارہ’’ اور ‘‘ازالے ’’ میں فرق ہے اور  ڈی اے آر پی جی   عوامی شکایات  کے نمٹارے کے بارے میں سوشل میڈیا پر   بیداری مہم شروع کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   ڈی اے آر پی جے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کوخطوط لکھ رہا ہے کہ وہ  اپنے شکایات سیل کو    مرکزی حکومت کے   سی پی جی آر  اے ایم ایس  پورٹل سے   منسلک کرلیں۔   مرکزی وزیر نے کہا کہ  اس سے یکسانیت آئے گی اور شکایات کے نمٹارے میں آسانی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More