20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی اے سی نے دفاعی افواج کے لئے ساز و سامان کی خریداری کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں آج یہاں دفاعی خریداری کی کونسل (ڈی اے سی)  کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں دفاعی افواج کے لئے 6900 کروڑ روپے سے زیادہ کے سازو سامان کی  خریداری کو منظوری دی۔

ملکی تکنیک  کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت کے پیش نظر ڈی اے سی نے  فوج اور فضائیہ کے ذریعہ استعمال ہونے والے راکٹ لانچروں کے لئے تھرمل امیجنگ (ٹی آئی ) رات میں دیکھنے والے آلات کو’بائی(انڈین )آئی ڈی ڈی ایم ‘، کے تحت ہندوستانی وینڈروں سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی آئی سائٹ ، جو 84 ایم ایم آر ایل  کے لئے ہے ، مکمل تاریکی کے دوران فوجیوں کو درست آپریشن کرنے اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور ان کے بنکروں کو تباہ کرنے کے لئے سہولت فراہم کریں گے۔ ٹی آئی سائٹ  اپنے فوجیوں کو کا پتہ لگانے اور دشمن کے ٹینک اور فوجیوں کی نقل  و حرکت کو دیکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔

ڈی اے سی نے  میک II، کے تحت ایس یو 30 ایم کے آئی طیاروں کے لئے طویل فاصلے والے دوہرے بینڈ کے انفرا ریڈ امیجنگ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم (آئی آر ایس ٹی ) کے ڈیزائن تیار کرنے اور انہیں بنانے  کے لئے بھی منظوری دی ہے اور بعد میں یہ کم از کم 100 آئی آر ایس ٹی ،بائی انڈیا کٹیگری میں خریدے جائیں گے۔

مذکورہ بالا منظوری کے ساتھ صرف پچھلے آٹھ مہینے کے دوران ڈی اے سی نے مسلح افواج کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے اور ملک کی تکنیک پر بھی زیادہ زور دیا ہے۔ تقریباً 43844  کروڑ روپے کے ساز و سامان کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی ہے جس میں 32253  کروڑ روپے کا ساز و سامان میڈ ان انڈیا  یا ملک میں ہی تیار کردہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More