17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی اے ڈی کے ذریعہ جونیئرکمیشنڈ افسروں اور اوآرکوملنے والی تنخواہوں وبھتوں سے متعلق کتابچہ کا اجرأ

Urdu News

نئی دہلی: دفاعی اکاؤنٹس کا محکمہ لاکھوں سے زائد بری فوج کے جوانوں اورجونیئرکمیشنڈافسروں کی تنخواہوں کے حساب کتاب کی ذمہ داری اٹھاتاہے ۔ اس محکمے کے تحت تنخواہوں کے حساب کا دفتریعنی پی اے او ہمیشہ ان تمام کوششوں میں سرفہرست حیثیت رکھتے ہوئے اس امرکے لئے کوشاں رہتاہے کہ فوج کے ان جوانوں اورافسروں کو ان کے صحیح صحیح  واجبات معقول مدت کے اندراداکردئیے جائیں ۔

          اس معاملے میں حتمی استفادہ کنندگان کی توقعات کو پوراکرنے کے لئے اورجونیئرکمیشنڈ افسروں /اوآرکی پوری تسلی کے لئے سب سے اہم بات اورضرورت یہ ہے کہ وہ ازخود اپنے واجبات اوراستحقاق سے بخوبی واقف ہوں ۔ اگروہ اس عمل میں اس سے زیادہ دلچسپی لینا چاہیں اورکسی بھی قسم کے  واجبات کو تسلیم یا اس سے اختلاف کرنا چاہیں تو اس صورت میں انھیں اپنے واجبات سے متعلق تمام امورکی وافرجانکاری ہونی چاہیئے تاکہ وہ اپنے استحقاق کو حاصل کرسکیں اورتردد سے نجات حاصل کرسکیں ۔ اس سلسلے میں محکمے نے ایک کتابچہ جاری کیاہے اوراس کتابچہ کا تصوراس بنیاد پرمبنی ہے کہ استحقاق سے متعلق قواعدوضوابط کی جانکاری فراہم کی جائے اورپی اے او کے ضوابط میں مکمل شفافیت آسکے ۔ پہلے ایڈیشن میں ابتدائی مرحلے سے لے کر ڈیلی پارٹIIآرڈرس کی تفصیل سمیت فائنل پروسیسنگ اوراستحقاق کی تقسیم کے مکمل عمل کی وضاحت کی گئی ہے ۔

          اس کتاب میں پی اے او کی حدود اورعملی ضوابط کا بھی ذکرہے ۔ابواب اس طرح سے ترتیب دیئے گئے ہیں کہ وہ استحقاق کی کسوٹیوں کو استعمال کنندگان کے لئے آسانی سے سمجھنے کے لائق ہوسکیں ۔ ہرایک باب میں جے سی او /اوآرکی وضاحت کی گئی ہے اوراستحقاق کی پروسیسنگ کے لئے ضابطہ جاتی شرائط وغیرہ کابھی بیان کیاگیاہے ۔

          کانٹن جنٹ بل آئٹموں ، اے  ایف پی پی فنڈ کلیم، ایم اے سی پی ، ٹرانسفر/ڈیپوٹیشن ، رخصت /ٹی ڈی وغیرہ کے ضمن میں اس کتابچہ میں الگ الگ ابواب قائم کئے گئے ہیں اوران تمام امورکے پس پشت ضابطہ جاتی ضروریات اورشرائط کی وضاحت کی گئی ہے ۔تنخواہ سے ہونے والی کٹوتی اوربھتے ، بینک کھاتوں کی تفصیلات کی بھی اس کتابچے میں وضاحت کی گئی ہے ۔

ایک علیحدہ باب قائم کرکے ماہانہ تنخواہ سلپ کی توضیح کی گئی ہے اس میں پے سلپ کے اندرفراہم کردہ نوٹی فیکیشن اورتمام مدوں کی وضاحت ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس سے نہ صرف جوانوں کو اپنی خدمت کے ابتدائی دنوں میں مسائل سے بچنے میں آسانی ہوگی بلکہ وہ اپنے استحقاق کے سلسلے میں موزونیت کو لے کر زیادہ خود اعتمادی کا احساس بھی کرسکیں گے  ۔ فوری امداد اورحوالے کے طورپر جنرل ایس اے کیو پرمشتمل ایک باب بھی قائم کیاگیاہے ۔

اس کتاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ جے سی او/اوآرکی تنخواہوں اوربھتوں کے سلسلے میں ان تمام اموراورکسوٹیوں پراحاطہ کرلیاجائے جو ساتویں پے کمیشن کے ذریعہ فراہم کردہ اسحقاق سے متعلق ہیں ۔ یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے اورپی اے او(اوآر) کے ویب سائٹ اور ، اے ایم سی اینڈ 11جی آرآرسی اور پی سی ڈی اے ( سی سی ) لکھنؤ، کے تحت بھی دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More