20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گُربیرپال سنگھ نے 2022 کے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا افتتاح کیا

Urdu News

نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی این سی سی) لیفٹیننٹ جنرل گُربیرپال سنگھ نے 04 جنوری 2022 کو دہلی کینٹ میں 2022 کے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ‘سرو دھرم پوجا’ سے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔

این سی سی کیڈٹس کی ایک سال کی مکمل تربیت کے اختتام پر یوم جمہوریہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کا اہتمام ہر سال یکم سے 29 جنوری تک پریڈ گراؤنڈ واقع دہلی چھاؤنی میں کیا جاتا ہے۔ کیمپ میں تقریباً 2,200 کیڈٹس نے شرکت کی، جن کا پورے ہندوستان سے خصوصی طور پر انتخاب کیا گیا تھا۔ ایک ماہ تک چلنے والے اس کیمپ کے دوران انٹر ڈائریکٹوریٹ کے تربیتی مقابلے، ثقافتی مقابلے اور قومی یکجہتی سے متعلق بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دو این سی سی مارچ کرنے والے دستے ہر سال 26 جنوری کو راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کی یاد میں اس سال کے یوم جمہوریہ کیمپ کا بنیادی موضوع‘آزادی کا امرت مہوتسو’ ہے۔

یوم جمہوریہ کیمپ-2022  کا انعقاد مکمل کووڈ-19 پروٹوکول کے دائرے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔  کیڈٹس کی تعداد کم کر کے 1,600 کر دی گئی ہے جس میں 17 ریاستی ڈائریکٹوریٹ سے 560 کیڈیٹ لڑکیاں شامل ہیں۔ اس انتخاب میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کیمپ کا اختتام 28 جنوری 2022 کو وزیر اعظم کی ریلی کے ساتھ ہوگا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل گُربیرپال سنگھ نے کیڈٹس کا خیرمقدم کیا اور انہیں این سی سی کے سب سے باوقار کیمپ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا  کہ کردار، پختگی اور بے لوث خدمت کی اعلیٰ صفات کا مظاہرہ کریں۔ اسی کے ساتھ  نظم و ضبط اور طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کریں۔ اپنے قیام کے دوران علاقے، زبان، ذات اور عقیدے کی رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے دوستی اور ٹیم ورک کے جذبے کو برقرار رکھیں۔

ڈی جی این سی سی نے کیڈٹس سے بھی کہا کہ وہ ایک ماہ تک چلنے والے کیمپ میں پوری دلجمعی سے حصہ لیں  اور ہر سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کریں، ساتھ ہی کووڈ-19 پروٹوکول پر صحیح طریقے سے عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کا مقصد کیڈٹس کی خوداعتمادی کو بڑھانا، ان کے ویلیو سسٹم کو مضبوط کرنا اور قوم کی بھرپور ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More