17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی جی جی آئی (صدر دفتر)، نے غیر رجسٹر شدہ پان مسالہ ؍ گٹکھا بنانے کی کمپنی کے خلاف معاملہ درج کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی، ڈائرکٹوریٹ جنرل برائے اشیاء اور خدمات خفیہ (انٹلی جنس)، صدر دفتر ( ڈی جی جی آئی، صدر دفتر)، نے خصوصی خفیہ اطلاع پر کام کرتے ہوئے دہلی میں چل رہے ایک غیر رجسٹر پان مسالہ ؍ گٹکھا کار خانے کا خلاصہ کیا ہے۔

ڈی جی جی آئی نے 25.06.2020 کو مختلف مقامات کی تلاشی لی، جس میں غیر رجسٹر شدہ فیکٹری، گودام اور ان کے اہم مستفیدین کی رہائش بھی شامل    تھے۔ تلاشی کے دوران ٹیکس اور چنگی کی ادائیگی کے بغیر پان مسالہ ؍ گٹکھا کی سپلائی سے متعلق   خفیہ دستاویز اور الیکٹرانک آلات ؍ مشینری برآمد کئے گئے۔ اس معاملے کی ابتدائی جانچ میں ابھی 40کروڑ سے زیادہ کی ٹیکس  چوری کا خلاصہ ہوا ہے۔ دہلی میں گٹکھا کی مینوفیکچرنگ، ذخیرہ اندوزی اور سپلائی (تقسیم)، حکومت دہلی کی طرف سے ممنوع ہے۔ تلاشی میں ضبط کئے گئے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غیر رجسٹرڈفیکٹری لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران مینوفیکچرنگ کا کام انجام دے رہی تھی۔

غیر رجسٹرڈ پان مسالہ ؍گٹکھاکارخانے کے اہم منافع خور کو 27.06.2020 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی پرووژنز کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے 14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

معاملے میں آگے کی جانچ اب بھی چل رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More