21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی سی جی آئی نے کووڈ-19 کے درمیانہ شدید زمرے کے مریضوں کے لئے ’ایٹولی زوماب‘ کے محدود ہنگامی استعمال کی اجازت دی

Urdu News

نئی دہلی، ایٹولی  زوماب  (اصل آر ڈی این اے)  ایک مونوکونل اینٹی باڈی ہے، جسے پہلے سےہی  سنگین  دائمی  پلیک  سورایسیس میں استعمال کےلئے منظوری ملی  ہوئی  ہے۔ اب ڈرگس  کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی  سی جی آئی) نےکلینکل  ٹرائل  ڈیٹا کی بنیاد پر اس ایٹولی زوماب  کے محدود ہنگامی استعمال  کے لئے منظوری دے دی ہے۔

 میسرس بایوکون  2013 سے الزوماب برانڈ نام سے دمیانہ سے سنگین پرانی پلیگ  سورایسس مریضوں کے علاج کے لئے اس دوا کی مینوفیکچرنگ اور تقسیم کررہی ہے۔ اس دیسی دوا کو اب کووڈ-19 کے لئے دوبارہ بنارہی ہے۔ میسرس  بایوکون نے کووڈ-19 کے مریضوں میں پیدا شدہ دوسرے مرحلے کے لئےکلینکل  جانچ کے نتیجے میں ڈی سی جی آئی کے سامنے پیش کئے ہیں۔ ان ٹیسٹوں  کے نتیجوں پر ڈی سی جی آئی کے دفتر کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کے ذریعہ غور و خوض کیا گیا۔

شرح اموات کے بنیادی اختتامی پوائنٹ، پی اے او 2 اور آکسیجن (02) سیچوریشن میں بہتری جیسے پھیپڑوں کےکاموں کے دیگر اہم اختتامی پوائنٹس کی تفصیلات  پیش کی گئیں۔ اہم سورش  کےمارکر آئی ایل-6 ٹی این ایف اےوغیرہ کو پیش  کیا گیا تھا اور دوا کے اثر  سے کووڈ 19 مریضوں میں ہائپر انفلیمیشن  اہم کمی دیکھنے کو ملی۔

تفصیلی غور وفکر کےبعد اور کمیٹی کی سفارشات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈی سی جی آئی  آئی نے کووڈ-19 کی وجہ سے  درمیانہ  سے شدیدتیز سانس  لینے میں تکلیف  کی علامات  (اے  آر ڈی ایس) والےمریضوں میں سائٹوکن ریلیز سنڈروم (سی  آر ایس)  کے علاج  کے لئےکچھ شرطوں جیسے مریضوں کو باخبر کرنا اور اس کی ضامندی ، ایک رسک سےمتعلق  منصوبہ ، صرف اسپتال  میں استعمال   کیا جانا وغیرہ کے تحت دوا کے محدود ہنگامی استعمال  کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس دیسی  دوا یعنی  ایٹولی زوماب کے ساتھ  علاج کی اوسط لاگت  ان مسابقتی دواؤں  کے مقابلے میں کم ہے جو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے کووڈ-19 کے لئے کلینکل  منجمنٹ پروٹوکول میں اشارہ کردہ تحقیقاتی علاج کا حصہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More