نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری کے چیمبر میں گزشتہ ماہ ایک نظرثانی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ڈی ڈی اے کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے طور پر شہریوں کی آسانی کے لئے اداروں کو منظم کرے اور اپنے تحت ڈیجیٹل سولوشن فراہم کرائے اور مزید عوام دوست خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ وزیر موصوف نے ڈی ڈی اے کو مزید ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے تمام تر کام کاج میں کلی شفافیت لائے اور عوام اور صارفین کے ساتھ بہتر برتاؤ کرے۔ مذکورہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین نے وزیر موصوف کے ساتھ اپنے گفت و شنید میں آج یہاں انھیں اپنے ذریعے کئے گئے کام کاج اور کوششوں سے واقف کرایا۔
ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین نے وزیر موصوف کو بتایا کہ ڈی ڈی اے اپنی تمام تر خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے پر غور کررہی ہے اور یہ کام باری باری سے کئے جانے والے کام کی شکل میں ایک پروجیکٹ کے طور پر ہوگا جس کا نام ڈی ڈی اے ڈیجیٹل سروسیز: فیصلے کی اعانت اور آن لائن پبلک خدمات کی فراہمی کے لئے کمپیوٹرائز انتظام۔ اس سلسلے میں کمپیوٹرائزیشن کا مذکورہ پروجیکٹ اس انداز سے متعارف کرایا جائے گا کہ ڈی ڈی اے 22 محکموں اور 60 فیلڈ دفاتر کو نیٹ ورکنگ کے ذریعے مربوط کردے گی اور اپنے پانچ ہزار کارکنان کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرے گی، تاکہ عوام دوست خدمات فراہم کی جاسکیں۔ سٹیزن سنٹرک پروجیکٹ کا تصور ڈی ڈی اے کے کثیر پہلوئی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔