27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی ڈی پروگراموں کے معیار میں مزید اضافہ کرنے کے لئے جلد تخلیقی نگراں مقرر ہوں گے: پرکاش جاؤڈیکر

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر

نے آج دہلی کے سبھی 8 دور درشن اسٹوڈیو اور ڈی ڈی کیندر میں ارضیاتی اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرکاش جاؤڈیکر نے ٹی وی پروگرام کے ناظرین کے تجربے کو بڑھانے میں ویڈیو والز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تین سالہ ایکشن پلان کے تحت دور درشن کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لئے اسے تعاون دیا گیا ہے۔ جدید ویڈیو والز اور اسپیکٹرم کی صلاحیت والا سٹیلائٹ ایکوپمنٹ (آلہ)  کا اضافہ سرکاری سروس براڈ کاسٹر کی تبدیلی کی سمت میں ایک قدم ہے۔دور درشن کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چینل کی زبردست ساکھ ہے۔ انہوں نے سبھی افسروں سے کہا کہ وہ ڈی ڈی فری ڈش کو وسعت دینے کی سمت کام کریں اور اس کی رسائی کو 5 کروڑ گھروں تک پہنچائیں جو فی الحال سوا تین کروڑ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی ڈی کے لئے تخلیقی نگراں کو جلد لایا جائے گا تاکہ اس کے پروگرام کو اور اعلی معیار کے اختراعی متن کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ حکومت دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کو ہر ممکن طریقے سے تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نشریات کی خدمات کا یہ سرکاری ادارہ عصری صنعتی معیارات کی خدما ت فراہم کرسکے اور ملک کے کونے کونے تک پہنچ سکے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002FDC1.jpg

اس موقع پر پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب اے سوریہ پرکاش نے دور درشن کی کوششوں کی تعریف کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ حال ہی میں دور درشن نے بہت سے با اثر اور بامعنی پروگرام تیار کئے ہیں، جو حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو عوام کے دروازے تک لے کر گیا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003T4FH.jpg

جدید طرز کا ویڈیو والز اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تین سال کے ایکشن پلان کے تحت 10.75 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا ہے اور یہ  ویڈیو والز سرکردہ بین الاقوامی براڈ کاسٹرس کے اسٹوڈیو سینٹروں کے طرز پر ہیں۔ ویڈیو والز کے نصب ہوجانے کے نتیجے میں سیٹس کی عملی طور پر تعمیر میں کافی وقت بچے گا۔

ارضیاتی اسٹیشن جو اسپیکٹرم کے لحافظ سے مؤثر ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس کی مدد سے صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ تقریبا دگنی ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ  ساتھ اسی بینڈ ودتھ کے تحت چینلوں کی تعداد بھی دگنی ہوجائے گی۔ ایچ ڈی میں نیا ارضیاتی اسٹیشن پوری طرح صلاحیت سے پر ہے اور ایچ ڈی میں ڈی ڈی کے تمام قومی چینلز فراہم کرسکتا ہے۔ یہ جدید طرز کا ارضیاتی اسٹیشن ڈی ڈی کو اس قابل بنادے کہ وہ چینلوں کے ٹیلی پورٹ پر لاگت میں بچت کرسکے اور  ڈی ڈی میں نئے چینلز بھی شامل کئے جاسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More