15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ژچگی فوائد (ترمیمی ) قانو 2017 سے متعلق وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، مئی، حکومت ہند نے 28 مارچ 2017 کو ژچگی فوائد (ترمیمی) قانون 2017 کو نوٹیفائی کیا تھا اور اس ترمیمی قانون کے التزامات یکم اپریل 2017 سے نافذ ہوچکے ہیں سوائے ان التزامات سے جن کا تعلق کریچ سہولت دفعہ 4 (1) کے جن کا نفاذ یکم جولائی 2017 سے ہوگا۔

مختلف حلقوں سے دریا فت کئے گئے سوالوں کو ذہن میں رکھے ہوئے محنت و روزگار کی وزارت نے 12 اپریل 2017 کو ژچگی فوائد(ترمیمی) قانون 2017 کے متعدد التزامات کے تعلق سے کچھ وضاحتیں جاری کی تھیں۔ وزارت کے ذریعہ جاری کی گئی وضاحتوں میں سے ایک میں کہا گیا تھا کہ نوٹیفائی کئے گئے ژچگی فوائد (ترمیمی ) بل 2016 کے التزامات کے مطابق ژچگی فوائد میں اضافہ کردیا گیا ہے لہذا وہ خواتین جو پہلے سے ہی ژچگی سے متعلق چھٹی پر ہیں ، ان کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ا س سلسلہ میں مزید سوالات موصول ہونے کی وجہ سے اور اس سے متعلق شبہات کے ازالے کے لئے ایک بار بھر یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ آجرین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان خواتین کی ژچگی سے متعلق چھٹیوں میں نئے التزامات کے تحت توسیع کریں جو ژچگی فوائد (ترمیمی) قانون 2017 کے نفاذ یعنی یکم اپریل 2017 کو اس طرح کی چھٹی پر تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More