20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ سکریٹری نے ان نو ریاستوں میں جن میں کووڈ – 19 کیس کافی زیادہ ہیں ، کیسوں کے بندوبست کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکز و ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان کووڈ – 19 سے متعلق بندوبست کی اعلیٰ درجے کی پہلے سے سرگرم پیش رفت والی  اور پوری طرح تال میل والی حکمت عملی سے ملک میں صحت یاب لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شرح امورات میں لگاتار کمی آرہی ہے۔ البتہ کچھ ریاستیں ہیں جن میں کووڈ – 19 کے مریضوں کی تعداد حالیہ دنوں میں روزانہ بڑھی ہیں۔

موثر کنٹین منٹ اور کووڈ – 19 وبا  کے بندوبست کی  مرکز ، ریاست کے درمیان تال میل کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر کابینہ سکریٹری نے ان 9 ریاستوں کے چیف سکریٹریز ور صحت سکریٹریز کے ساتھ ایک ورچول جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جن میں سرگرم کیسوں کی تعداد اچانک بڑھی ہے۔ یہ 9  ریاستیں  ہیں : آندھرا پردیش، بہار، تلنگانہ، اڈیشہ، مغربی بنگال، آسام، کرناٹک، جھارکھنڈ و اتر پردیش۔

کابینہ سکریٹری نے صحت سکریٹریز اور دیگر ریاستی افسران کے ساتھ ریاست کے لیے مخصوص کووڈ کارروائی کا ایک تفصیلی جائزہ لیا۔ نیز ان معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ان ریاستوں میں کووڈ – 19 کے کیسوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی رہنما خطوط کے مطابق کنٹین منٹ زونس کی فوری اور مناسب نشاندہی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں کو تیزی سے تلاش کرنے اور گھر گھر جا کر کووڈ کی علامتوں کے مریضوں کو تلاش کرنے کے کام پر زور دیا تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی دستیابی پر زیادہ توجہ دیں جس میں پوری ریاست میں  درکار بستروں، آکسیجن اور وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں۔  جائزہ میٹنگ میں ایمبولینس کے موثر بندوبست  کو بھی اجاگر کیا گیا جس کے لیے قطعاً انکار نہ کیا جائے۔ کابینہ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ شرح اموات میز کم ہونی چاہئیں۔

ریاستوں کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرائی گئی کہ کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریضوں کا جلد پتا لگایا جانا  اور بروقت کلینیکل بندوبست کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

  کووڈ –  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More