نئی دہلی، کابینہ سکریٹری جناب پی کے سنہا کی صدارت میں قومی بحران مینجمنٹ کمیٹی (این سی ایم سی) نے آج ریاستی اور مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کے ساتھ اوڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے سمندری طوفان فانی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اوڈیشہ کے حکام نے بتایا کہ ریاست کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور ٹیلی مواصلات کی خدمات آہستہ آہستہ بحال کی جا رہی ہے۔ بھونیشور اور پوری میں پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے نظام کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ موبائل خدمات کو جزوی طور پر بحال کیا جارہا ہے۔ آج شام تک دونوں شہروں میں، تقریبا 70 فی صد پانی کی فراہمی بحال ہوجائے گی۔اوڈیشہ نے پانی کے ذخیرہ کے لئے ٹینکوں کی فراہمی کی بھی درخواست کی ہے۔
کابینہ سیکریٹری نے ہدایت دی کہ بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی بحالی کو ترجیح دی جائے اور وزارت بجلی اور ٹیلی مواصلات کا محکمہ اوڈیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ بجلی کی وزارت نے 500 کلوواٹ، 250 کلوواٹ اور 125 کلو واٹ کی صلاحیتوں کے ڈی جی سیٹوں کو منتقل کردیا ہے اور اس کے علاوہ کام کرنے والے لوگ بھی فراہم کئے ہیں جو بجلی کی وائرنگ اور ٹاوروں کی بحالی میں مصروف ہیں۔ بجلی کے سینئر حکام پی ایس یو کو متاثرہ علاقوں میں بحالی مہم کی نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش اور مغربی بنگال کی پڑوسی ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اوڈیشہ کو ، خاص طور پر، بجلی کے میدان میں، اضافی مدد فراہم کرے۔
کابینہ سیکریٹری نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ بجلی ، تیل اور گیس کے شعبوں کی سرکاری کمپنیوں کو ان کی سی ایس آر فنڈ سے راحت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
اسٹیل کی وزارت نے تقریبا 3500 برقی بجلی کے کھمبیں فراہم کی ہیں جیسا کہ اوڈیشہ کی جانب سے درخواست کی گئی تھی ، دوسری جگہوں سے اضافی مقدار میں کھمبیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اضافی کھمبوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔
ٹیلی مواصلات کے 60 فیصد متاثرہ ٹاوروں کے شام تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ ڈی جی سیٹ کے ذریعہ انہیں آپریشنل بنانے کے لئے ڈیزل کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ اوڈیشہ میں ڈیزل اور دیگر ایندھن کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔
ریلوے نے 138 منسوخ شدہ ٹرینوں میں سے 85 کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ اہم ریلوے لائن پر بھونیشور جانے والی لائنوں کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ پوری جانے والی ٹرینوں کو 4 سے 5 دن میں بحال کر دیا جائے گا۔ بھونیشور کے لیے فضائی خدمات شروع کر دی گئی ہیں، اور مقامی ہوائی اڈے سے وسیع پیمانے پر نقصان کے باوجود 41 پروازیں بھری گئی ہیں۔
این ڈی آر ایف نے پوری، خردہ اور بھونیشور میں زیادہ تر سڑکوں سے درخت ہٹا دیئے گئے ہیں اور عام آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔
وزارت دفاع نے خصوصی نقل وحمل کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ادویات اور دیگر امدادی سازوسامان فراہم کئے ہیں۔ اوڈیشہ کے ساحل کے قریب بحریہ اور ساحلی گارڈ کی بحری جہازوں کے قریب طوفان سے متاثرہ علاقوں کی فراہمی کے لیے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔
راحت رسانی کی کوششوں کا جائزہ لینے کے دوران، کابینہ سیکریٹری نے مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ اوڈیشہ کی ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کریں اور فوری طور پر تمام ضروری امداد فراہم کریں۔
آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے چیف سکریٹریوں / پرنسپل سیکرٹریوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ این سی ایم سی کے اجلاس میں حصہ لیا۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع، سول ایوی ایشن کی وزارت، وزارت ریلوے، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، بجلی کی وزارت، وزارت مواصلات، اسٹیل کی وزارت، پینے کے پانی اور حفظانِ صحت کی وزارت، وزارت صحت، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ایف کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔