نئی دہلی،؍جولائی،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ، (آئی سی اے آئی) اور بحرین کے ، بحرین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس (بی آئی بی ایف) کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے جس کا مقصد بحرین میں اکاؤنٹنگ ، مالی اور آڈٹ کے علم کی بنیادی کو مستحکم کرنا اور مل کر کام کرنا ہے۔
خصوصیات:
آئی سی اے آئی اکاؤنٹنگ اور فائنانس سے متعلق بی آئی بی ایف کے تازہ نصاب پر نظر ثانی کرکے بی آئی بی ایف کو تکنیکی امداد فراہم کرے گا۔
آئی سی اے آئی اپنے سی اے کے کورس کے نصاب کو متعارف کرانے کی سفارش کرے گا جس سے بی آئی بی ایف کے طلباء کو آئی سی اے آئی کے امتحان میں شامل ہونے میں آسانی ہوگی جس سے انہیں آئی سی اے آئی کی رکنیت بھی مل سکے گی۔
آئی سی اے آئی ، بی آئی بی ایف کے فاضل طلباء کے لئے آئی سی اے آئی کے پیشہ ورانہ امتحان کے انعقاد میں تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔
یہ مفاہمت نامہ آئی سی اے آئی کے ارکان کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آئی سی اے آئی مقامی قومی صلاحیتوں کی تعمیر کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔
اس کا مقصد اس کے ارکان ، طلباء اور ان کی تنظیموں کے بہترین مفاد میں باہمی طور پر مفید تعلقات قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔