وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے اتر پردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے کو بین اقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اعلان کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔
کشی نگر ہوائی اڈہ شراوستی، کپل وستو، لمبنی( کشی نگر خود ایک بودھ ثقافتی مقام ہے) جیسے متعدد بودھ ثقافتی مقامات کے قریب واقع ہے اور ’ بین اقوامی ہوائی اڈے‘ کے طور پر اعلان کئے جانے سے فضائی مسافروں کے لئے رابطہ کاری میں بہتری آئے گی، ساتھ ہی انہیں مسابقتی اخراجات والے سفر کے لئے زیادہ متبادل ملیں گے۔ اس کے نتیجے میں ملکی / بین الاقوامی سیاحت اور خطوں کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ بین الاقوامی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ ایک اہم اسٹریٹجک مقام ہوگا۔
کشی نگر اتر پردیش کے شمال۔ مشرقی حصے میں ہے اور گورکھپور سے تقریبا 50 کلومیٹر پورب میں واقع ہے۔ یہ اہم بودھ تیرتھ مقامات میں سے ایک ہے۔