26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے ارضیاتی علوم کی وزارت کی ’’بحری خدمات ، ٹیکنالوجی ، مشاہدات ، وسائل کی ماڈلنگ اور سائنس (او اسمارٹ) ‘‘ بڑی اسکیم کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور کی کابینہ کمیٹی نے کی ’’بحری خدمات ، ٹیکنالوجی ، مشاہدات ، وسائل کی ماڈلنگ اور سائنس (او اسمارٹ) ‘‘  بڑی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم پر 18-2017 سے 20-2019 کے عرصے میں مجموعی لاگت 1623 کروڑ روپئے کے ساتھ عمل درآمد کیا جائیگا۔ اس اسکیم میں مجموعی طور پر 16 ذیلی پروجیکٹ شامل  ہیں  جن کا تعلق خدمات، ٹیکنالوجی، وسائل ، مشاہدات اور سائنس جیسی بحری ترقیاتی سرگرمیوں سے ہے۔

اثر:

او -اسمارٹ کے تحت یہ خدمات  ، ماہی گیری، سمندر سے دور صنعت  ساحلی ریاستوں ، دفاع ، جہاز رانی ، بندگاہوں وغیرہ ساحل اور سمندری شعبوں میں بڑی تعداد میں صارفین کو مالی فائدے فراہم کرائیں گی۔ فی الحال یہ معلومات موبائل کے ذریعے پانچ لاکھ ماہی گیروں کو روزانہ  فراہم کرائی جارہی ہیں جس میں ماہی گیری کے امکانات  اور ساحل سمندر پر موسمی حالات بھی شامل ہیں۔ اس سے ماہی گیروں کے، مچھلیاں  تلاش کرنے کے وقت میں کمی آجائے گی اور اس کے نتیجے میں ایندھن پر  آنے والی لاگت  میں بھی کمی آجائے گی۔

او۔ اسمارٹ پر عمل درآمد سے دیرپا ترقیاتی نشانہ ۔ 14  سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی جس کا مقصد ہمہ گیر ترقیات کے لئے بحری وسائل کا دانشمندانہ اور کفایت شعاری پر مبنی استعمال کرنا ہے۔ او۔ اسمارٹ نام کی یہ اسکیم  لازمی سائنسی اور ٹیکنالوجیکل پس منظر بھی فراہم کرتی ہے جس کی نیلگوں معیشت  کے مختلف پہلوؤں پر عمل درآمد میں ضرورت ہوتی ہے۔

جدید ترین وارننگ نظام جو او۔ اسمارٹ اسکیم کے تحت  قائم کیا گیا ہے اس سے سونامی  اور طوفانی لہروں  جیسی سمندری آفات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس اسکیم کے تحت جو ٹیکنالوجی تیار کی جارہی ہے اس سے بھارت کے آس پاس سمندر سے زندہ اور ساکت دونوں طرح کے سمندری وسائل  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 تفصیلات:

قومی مفادات اور بین الاقوامی عزائم والے سمندری شعبے میں انتہائی کثیر جہتی اسکیموں پر عملدرآمد کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت  (او۔ اسمارٹ) بڑی اسکیم کے حصے کے طور پر یکسوئی کے انداز میں موجودہ اسکیموں کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کررہی ہے۔ جیسا کہ زمین پر موجود وسائل مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے وافر نہیں ہیں ، لہٰذا بھارت بڑے پیمانے پر سمندری وسائل کے مؤثر اور بھرپور  استعمال کیلئے  نیلگوں معیشت  کو ہمہ گیر انداز میں فروغ دے رہی ہے جس میں سمندری سائنس سے متعلق بڑے پیمانے پر معلومات، ٹیکنالوجی کی تیاری اور خدمات کی فراہمی درکار ہوگی۔ اس کے علاوہ  ساحلی تحقیق اور بحری تنوع سے متعلق سرگرمیاں اقوام متحدہ کی ہمہ گیر ترقی کے نشانے 14 کو حاصل کرنے  کے ضمن میں جاری رہنا  ضروری ہیں تاکہ کھلے سمندر ، سمندر اور بحری وسائل  کا کفایتی اور دانشمندانہ استعمال  کیا جاسکے۔ یہ تجویز او۔ اسمارٹ اسکیم کے تحت پیش کی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت سمندر سے متعلق ہدایت جاری کرنے والی  جو خدمات اور ٹیکنالوجی فراہم کرائی جارہی ہے وہ درجن بھر سے بھی زیادہ شعبوں میں  ترقیاتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پیشگی وارننگ دینے والا جدید ترین نظام سونامی اور طوفانی لہروں جیسی سمندری آفات  سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ نظام بھی بھارت اور بحرہند  کے ملکوں کو مستقل خدمات فراہم کرارہا ہے جسے یونیسکو نے بھی تسلیم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More