نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) اور امریکہ کے فیڈرل انشورنس آفس کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
اثرات:
یہ مفاہمت نامہ ہر اتھارٹی کے نظریات اور دیگر قانونی ذمہ داریوں کے پیش نظر معلومات اور تحقیقی امداد سمیت تعاون اور تال میل کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو مختلف انضباطی کارروائیوں میں اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنا اور تربیتی سرگرمیوں سمیت باہمی امداد فراہم کرنا ہے۔ بھارت اور امریکہ نے بین الاقوامی معیار قائم کرنے سے متعلق سرگرمیوں، مالی استحکام اور انشو رنس سیکٹر میں ٹھوس ضابطوں کے ذریعے صارفین کے تحفظ کی ترقی اور نفاذ میں تعاون کے لئے سہولت کی فراہمی جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔