19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے آندھراپردیش میں ایک مرکزی یونیورسٹی کے قیام کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے آج   آندھراپریش میں اننتھا پور ضلع   جنتھا لورو گاؤں میں    سینٹرل یونیورسٹی آف آندھراپردیش کے نام سے   ایک مرکزی یونیورسٹی کے قیام کو   اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔     مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں پہلے  مرحلے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 450 کروڑ روپے   کے فنڈ کو  منظوری دی گئی ہے۔

 مرکزی کابینہ نے   سوسائیٹی رجسٹریشن     ایکٹ 1960 کے تحت    ایک سوسائیٹی تشکیل دے کر    عبوری کیمپس میں سینٹرل یونیورسٹی کو شروع کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے تاکہ      سینٹرل یونیورسٹیز کے قانون 2009 میں ترمیم کرنے تک اسے قانونی حیثیت دی جاسکے  اور    تعلیمی سال 19-2018 سے   اس یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔   سینٹرل یونیورسٹی    کی ایک موجودہ سینٹرل  یونیورسٹی کے ذریعہ اس وقت  تک سرپرستی کی جائے گی جب تک کہ اس کی گورنرننگ    ڈھانچہ تشکیل نہیں دے دیا جاتا۔

سینٹرل  یونیورسٹی کے قیام کی منظوری سے اعلی تعلیم کے معیار  اور رسائی میں   اضافہ ہوگا اور تعلیمی  سہولیات میں علاقائی   عدم توازن  کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More