نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے میسرز ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹیڈ کو پریمیم سمیت قبل منظور شدہ 10000 کروڑ روپے کی حد سے زائد از زائد 24000 کروڑ روپے کے اضافی حصص سرمایہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے تاکہ بینک میں مشترکہ غیر ملکی حصص بینک کے بڑھے ہوئے پیڈ اپ حصص سرمایہ کے 74 فی صد سے تجاوز نہ ہو۔
اس فیصلہ سے یہ یقینی ہوگا کہ بینک میں مشترکہ غیر ملکی حصص میں ہر قسم کی بالواسطہ اور بلاواسطہ غیر ملکی سرمایہ ، بینک کے پیڈ اپ حصص سرمایہ کے 74 فی صد سے تجاوز نہیں کرے گا۔ یہ غیر ملکی راست سرمایہ کاری پالیسی کی شرائط اور دیگر شعبہ جاتی ضابطوں /رہنما خطوط سے مشروط ہیں۔