18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے بہرائچ اور خلیل آباد، اترپردیش کے درمیان نئے ریلوے لائن کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت معاشی امور کی کابینہ کمیٹی نے بھنگا، شراوستی، بلرام پور، اترولا، ڈومریا گنج، مہنداول اور بانسی کے راستے بہرائچ اور خلیل آباد کے درمیان نئی ریلوے لائن کو منظوری دی ہے۔اس براڈ گیج  لائن کی لمبائی 240.26 کلومیٹر ہوگی۔

ایک اندازے کے مطابق اس پر 4939.78 کروڑ روپے کا مجموعی خرچ آئے گا۔اس پروجیکٹ کو 25-2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا اور یہ پروجیکٹ  شمال مشرقی ریلوے میں آئے گا۔اس پروجیکٹ سے تقریباً 57.67 لاکھ لوگوں کو ریلوے لائن کی تعمیر کے دوران براہ راست ملازمت ملے گی۔

اس نئی لائن سے وسیع سماجی- معاشی اثرات کی حامل صنعتی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچہ امداد ملے گی۔ یہ لائن پروجیکٹ علاقے کو براہ راست براڈ گیج روٹ فراہم کرے گی، جس سے خطے کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔یہ بہرائچ اور خلیل آباد کے لئے ایک متبادل روٹ بھی فراہم کرے گی اور بہرائچ اور خلیل آباد کےسرحدی اضلاع کو جوڑے گی۔

یہ منظورہ شدہ لائن ضلاع شراوستی (بھنگا) سے گزر رہی ہے جو کہ ایک اہم سیاحتی جگہ ہے اور جوگوتم بدھ کی زندگی سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔شراوستی جینیوں کا اہم سیاحتی مرکز بھی ہے، کیونکہ سوبھاناتھ مندر کو  ترتھنکارا سمبھوناتھ کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔ بلرام پور قصبے سے انتہائی قریب تلسی پور میں دیوی پاٹن کا مندر ماں درگا کے مشہور 51شکتی پیٹھا  میں سے ایک ہے۔ اس لائن سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گی۔

اس پروجیکٹ سے پروجیکٹ لائن کے تحت آنے والے علاقےکے لوگوں کو ریل کی سہولت ملے گی اور اس سے علاقے میں چھوٹی سطح کی صنعتوں کوبھی فروغ ملے گا۔ اس پروجیکٹ کے تحت آنے والے چار اضلاع یعنی بہرائچ، بلرام پور، شراوستی اور سدھارتھ  نگر ان 115 توقعاتی اضلاع میں سے ہے جن کی نشاندہی نیتی آیوگ نے کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More