نئی دہلی؍،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج (i)بین بینک مقامی کرنسی کریڈٹ لائن معاہدے اور (ii)برکس بینک کوآپریشن میکنزم کے تحت شراکت بینکوں سمیت ایگزم بینک کے ذریعے کریڈٹ شرحوں کے تعاون میمورینڈم سے متعلق معاہدے پر دستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ چونکہ معاہدے اور مفاہمت نامے چھاتہ (امبریلا) معاہدے ہیں اور فطری طورپر غیر لازم وملزوم ہیں، اس لیے ایگزم بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹروں کو ان کے فریم ورک میں کسی بھی ذاتی فرق اور عہد کے سلسلے میں بات چیت کرنے کا اختیار دیاگیا ہے۔
اثر:
اس معاہدے سے برکس ممالک کے ساتھ باہمی دلچپسی کے امور پر کثیر رخی تبادلہ خیال کو فروغ ملے گا جس سے ان ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ اس معاہدے پر دستخط ایگزم بینک بڑے ترقی پذیر معاشی ادارے جیسے سی ڈی ایس، وی ای بی اور بی این ڈی ای ایس کے ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مقام حاصل ہوگا۔ ایگزم بینک کے اس امبریلا معاہدے سے، ان میں سے کسی بھی رکن معاشی ادارے کے ساتھ باہمی طورپر تجارت کے لیے وسائل کو حاصل کرنے اور بڑھانے میں مدد ملے گی۔ تجارتی اصلاح میں ساتھ میں مالی تعاون کا جب بھی کوئی موقع سامنے آئے گا، ان میں سے کنہیں دو اداروں کو (ہندوستان اور جنوبی افریقہ) واحد کرنسی کے ذریعہ قرض دینا بھی ممکن ہوسکے گا۔
مذکورہ معاہدے اور مفاہمت نامے کو ذیامین چین میں 4ستمبر 2017 کو ہوئی برکس لیڈرس ذیامین ڈیکلرییشن (قراداد) میں بھی اجاگر کیاگیا ہے۔