28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے جرمنی کے ساتھ ریلویز سے متعلق سمجھوتےکو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے  ریلویز کے شعبے  میں کلیدی  پروجیکٹوں سےمتعلق تعاون کے سلسلہ میں  ہندستان اور جرمنی کے درمیان متن کے مشترکہ اعلان  (جے ڈی آئی) کو منظوری دے دی ہے۔ پچھلے مہینے  اس  متن کے مشترکہ اعلان پر دستخط کئے گئے تھے۔

فائدے:

وفاقی جمہوریہ جرمنی کی توانائی اور معاشی امور   کے لئے وفاقی  وزارت  کے ساتھ  متن کے مشترکہ اعلانیہ جے ڈی آئی   ریلویز کے شعبے میں   معلومات اور جدید  جانکاری  اور پیش رفت  ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے علاوہ  بات چیت  کے لئے   ہندستانی ریلویز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔جے ڈی آئی سے    ماہرین  کی میٹنگوں  اور   سمیناروں   میں  معلومات کے  تبادلہ  کے علاوہ  تکنیکی دوروں میں آسانی ہوگی  اور   مشترکہ طور پر  منظور کئے گئے تعاون   کے پروجیکٹوں  کا نفاذ ہوسکے گا۔

پس منظر:

ریلویز کی وزارت نے   تعاون کے  نشان زد شعبوں   کےمعاملے میں نیشنل ریلویز اور مختلف  غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ   ریل کے شعبے میں  تکنیکی تعاون کے لئے مفاہمت نامے (ایم او یو)، تعاون کے  مفاہمت نامے   (ایم او سی) انتظامی انتظامات  /جوائنٹ ڈکلیریشنز آف انٹینٹ  (متن کے مشترکہ اعلانیوں) کے  مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔     ان میں   ہائی اسپیڈ ریل  موجودہ راستوں کی رفتار  میں اضافہ، عالمی نوعیت کے اسٹیشنوں کی ترقی   ، ہیوی ہال آپریشنز اور ریلوے  کی  بنیادی جدید کاری شامل ہے۔

مفاہمت ناموں(ایم او یوز) / ایم او سیز /اے ایز/جے ڈی آئیز   ، معلومات   ایک دوسرے کو   فراہم کرنے کے لئے   بات چیت  یا مذاکرات  مخصوص تکنیکی شعبوں پر توجہ    کے ساتھ تکنیکی ماہرین ، رپورٹس اور تکنیکی دستاویزات ، تربیت  اور سمینار    /ورکشاپ  کے  تبادلے کی  راہ ہموار کرسکے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More