نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ملحقہ نشانوں کے ساتھ دیرپا ترقی کے نشانوں پر گہری نظر رکھنے کے لئے قومی اندیہ لائحہ عمل (این آئی ایف) کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کی غرض سے اعلی سطح کی ایک اسٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دیدی ہے۔
اعلی سطح کی اس اسٹیرنگ کمیٹی کی قیادت بھارت کے چیف اسٹیٹس ٹیشین اعداد وشمار و پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق وزارت کے سیکریٹری (ایم او ایس پی آئی) کریں گے۔ ڈیٹا کے وسائل سے متعلق وزارت اور نیتی آیوگ کے ارکان اور خصوصی مدعوعین کے طور پر متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹری بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔