نئی دہلی: اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آئی پی او/ ایف پی او کے ذریعہ شیئربازار میں مندرجہ ذیل 7 پبلک سیکٹر انٹر پرائزیز (سی پی ایس ای) صنعتوں کو فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
- ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹینٹس (انڈیا) لمیٹیڈ (ٹی سی آئی ایل)۔ آئی پی او
- ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ۔آئی پی او
- نیشنل سیڈ کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ (این ایس سی)۔ آئی پی او
- ٹہری ہائیڈرو ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ٹی ایچ ڈی سی)۔آئی پی او
- واٹر اینڈ پاور کنسلٹینسی سروسز (انڈیا) لمیٹیڈ (ڈبلیو اے پی سی او ایس لمیٹیڈ)۔ آئی پی او
- ایف سی آئی اراولی جپسن اینڈ منرلس (انڈیا) لمیٹیڈ (ایف اے جی ایم آئی ایل)۔ آئی پی او
- کدرمکھ آئرن اور کمپنی لمیٹیڈ (کے آئی او سی ایل)۔ایف پی او
شیئر بازار کی فہرست میں ان سرکاری صنعتوں کے شامل ہونے سے ان کے قدر میں اضافہ ہوگا اور ان میں سرمایہ کاروں کی حصہ داری کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ، سی پی ایس ای (مستقبل میں درج فہرست کئے جانے والے مرکزی سرکاری صنعتوں سمیت) کی حد، سرمایہ کاری کے طریقے، قیمت مقرر کرنا، وقت وغیرہ کے بارے میں فیصلہ لینے کے لئے وزیر خزانہ، سڑک، ٹرانسپورٹ اور جہاز رانی کے وزیر اور متعلقہ ایڈمنسٹریٹو وزارتوں کے وزرا کو شامل کرتے ہوئے ایک متبادل نظام کی شکل میں منظور کیاگیا ہے۔
سینٹرل پبلک انٹر پرائزیز کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے اہل شرطوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔ مثبت اصل اثاثے اور گزشتہ کسی 3 مالی سالوں میں اصل منافع حاصل کرنے والی مرکزی صنعت شیئربازار کی فہرست میں شامل ہونے کے اہل ہوگی۔