16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل2019 پر پابندی کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل 2019 پر پابندی کو منظوری دے دی ہے۔یہ  غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے آرڈیننس 2019 پر پابندی کی جگہ لےگا۔

غیرمنضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل 2019 پر پابندی 21 فروری2019 کو لاگو کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لےگا۔جو پارلیمنٹ کے اجلاس  کی  دوبارہ کارروائی کے چھ ہفتے کے بعد کام کرنا بند کردے گا۔

اثرات

یہ بل ملک میں غیر قانونی جمع کرنے کی سرگرمیوں کی لعنت سے نمٹنے میں مددکرے گا جو موجودہ وقت میں ریگولیٹی سقم اور سخت  اقدامات کے فقدان کے نتیجے میں پھل پھول رہے ہیں اور نادر اور اقتصادی اعتبار سے کمزور افراد  کی محنت سے کمائی ہوئی رقم کو خردبرد کررہے ہیں۔

پس منظر

لوک سبھا کی جانب سے 13  فروری 2019 کو غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیم بل 2018 پر پابندی کے بارے میں غور کیاگیا تھا اور بحث کے بعد اسے پاس کردیا گیا تھا۔ جبکہ مجوزہ سرکاری ترامیم کے ذریعہ ترمیم کی گئی تھی۔ جبکہ غیر منضبط بل اسکیم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ البتہ اس پر غورکرنے سے پہلے اسے راجیہ سبھا میں پاس کردیا گیا تھا اور اسی روز راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More